aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "يكتا"
تو کہ یکتا تھا بے شمار ہواہم بھی ٹوٹیں تو جا بجا ہو جائیں
اسے کون دیکھ سکتا کہ یگانہ ہے وہ یکتاجو دوئی کی بو بھی ہوتی تو کہیں دو چار ہوتا
تو مری طرح سے یکتا ہے مگر میرے حبیبجی میں آتا ہے کوئی اور بھی تجھ سا دیکھوں
ہم کہاں کے دانا تھے کس ہنر میں یکتا تھےبے سبب ہوا غالبؔ دشمن آسماں اپنا
رنج ہم نے بھی جدا پائے ہیںآپ یکتا ہیں تو یکتا ہی سہی
چپے چپے پہ ہیں یاں گوہر یکتا تہ خاکدفن ہوگا کہیں اتنا نہ خزانہ ہرگز
خیال یکتا میں خواب اتنےسوال تنہا جواب اتنے
کثرت میں بھی وحدت کا تماشا نظر آیاجس رنگ میں دیکھا تجھے یکتا نظر آیا
بے مثالی کے ہیں یہ رنگ جو با وصف حجاببے نقابی پہ ترا جلوۂ یکتا کیا ہو
بل نکالا سیکڑوں بانکوں کا دست ناز سےبانک کے فن میں ہوئیں یکتا تمہاری چوڑیاں
بستر مشرق سے سورج نے اٹھایا اپنا سرکس نے یہ محفل میں ذکر حسن یکتا کر دیا
حسن یکتا کی رہزنی توبہاک فریب نوا نے لوٹ لیا
ہم عشق میں ہیں فرد تو تم حسن میں یکتاہم سا بھی نہیں ایک جو تم سا نہیں کوئی
اپنے اپنے رنگ میں یکتا میں ہی میں ہوں تو ہی تو ہےحسن کی مورت عشق کا پتلا میں ہی میں ہوں تو ہی تو ہے
گل غلط لالہ غلط مہر غلط ماہ غلطکوئی ثانی نہیں لا ثانی ہے یکتا ہے وہ رخ
وہ حسن میں کامل ہیں تو ہم صبر میں یکتاتا عمر کبھی ذکر بھی ان کا نہ کریں گے
وہ ہے اپنے حسن میں یکتادیکھ کہاں تقدیر لڑی ہے
اے صبا میں بھی تھا آشفتہ سروں میں یکتاپوچھنا دلی کی گلیوں سے مرا نام کبھی
ہم نے دیکھا ہے کہ اکثر ڈوب جاتا ہے وہیجو تلاش گوہر یکتا میں زیر آب ہے
مدرسے کے عذاب نے ماراٹیچروں کے عتاب نے مارا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books