aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "پذیرائی"
کو بہ کو پھیل گئی بات شناسائی کیاس نے خوشبو کی طرح میری پذیرائی کی
نہ اتنی داد دو جس میں مری آواز دب جائےکرے جو یوں پذیرائی مجھے اچھا نہیں لگتا
ہم سادہ ہی ایسے تھے کی یوں ہی پذیرائیجس بار خزاں آئی سمجھے کہ بہار آئی
دیکھنا مجھ کو مگر میری پذیرائی کواپنی آنکھوں میں ستارے نہ سجانا مرے دوست
اے خواب پذیرائی تو کیوں مری آنکھوں میںاندیشۂ دنیا کی تعبیر اٹھا لایا
اس نے پوچھا میرے آنے کا سببمیں نے یہ جانا پذیرائی ہوئی
دیکھنے میری پذیرائی کو اب آتا ہے کونلمحہ بھر کو وقت کی دہلیز پر آیا ہوں میں
پیڑ دیمک کی پذیرائی میںدیکھتے دیکھتے مر جاتا ہے
دشت بے چین ہے وحشت کی پذیرائی کودل وحشی در و دیوار میں الجھا ہوا ہے
نکلا ہے چاند شب کی پذیرائی کے لئےیہ عذر کم ہے انجمن آرائی کے لئے
کی نہ شب کی کبھی پذیرائیصبح کو لائق ثنا مانا
میں تو گم اپنے نشے میں تھا مجھے کیا معلومکس نے منہ پھیر لیا کس نے پذیرائی کی
ہمیشہ مجھ سے وہ کہتا تھا مر کہیں حسرتؔہزار شکر پذیرائی ہوئی دعائے حبیب
اتنا خوش فہم نہ ہو اپنی پذیرائی پرہم کسی اور محبت میں ملے ہیں تجھ سے
یہ مرے جذب محبت کی پذیرائی ہےوہ بھی کہنے لگے دیوانہ ہے سودائی ہے
راستے ایسے چمک اٹھتے ہیں رفتہ رفتہمنتظر جیسے نظر راہ میں پھیلائی ہو
تو نے بھی موسموں کی پذیرائی چھوڑ دیاب شوق ماہ و سال مجھے بھی نہیں رہا
صف بستہ ہیں ہر موڑ پہ کچھ سنگ بکف لوگاے زخم ہنر لطف پذیرائی تو اب ہے
ہوتی ہے زمانے میں کس طرح پذیرائینکلو تو ذرا گھر سے اک ذوق سفر لے کر
ہوں کس قدر کسی کے شمار و قطار میںظاہر وہاں پہ اپنی پذیرائی سے ہوا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books