aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "پرکھوں"
جن زمینوں کے قبالے ہیں مرے پرکھوں کے نامان زمینوں پر مرے جینے کے لالے پڑ گئے
جو پرکھوں کا سنہرا کل یہی ہےتو واپس لوٹ جانا چاہتا ہوں
ہمارے پرکھوں نے ہم سے بہتر گزار لی ہےمیں سوچتا ہوں ہمارے بچوں کا کیا بنے گا
میرے پرکھوں کی وراثت کا بھرم رہنے دےتو حویلی کو کھلا دیکھ کے اندر مت جا
میری ماں تو مری جنت کو لیے بیٹھی ہےایسا کر لو مرے پرکھوں کی دعا تم رکھ لو
بس ایک ربط نشانی تھا اپنے پرکھوں کیاسے بھی آج مرے بھائیوں نے توڑ دیا
میں اوروں کو کیا پرکھوں آئینۂ عالم میںمحتاج شناسائی جب اپنا ہی چہرا ہے
دکھ بناتے ہیں بنا کر مرے پاس آتے ہیںاپنے پرکھوں کی روایات سنبھالے ہوئے لوگ
پڑھتا ہوں بہت شوق سے پرکھوں کے فسانےمفلس تھے مگر گاؤں کی عزت کے امیں تھے
جو تھی علاقے میں سب سے حسین بیچ آئےہم اپنے پرکھوں کی ساری زمین بیچ آئے
ہم جاتے ہیں فاتحہ پڑھنےپرکھوں کا مشہد ہے دل میں
جہاں پرکھوں کے سجدوں کے نشاں ہیںوہ گلیاں خون سے کیوں دھو رہے ہو
ہم نے اپنے پرکھوں کے احترام کی خاطرفرض بھی نبھایا ہے، قرض بھی اتارے ہیں
میں بھلا کیسے ترے ساتھ بغاوت کرتامجھ پہ سادات کے پرکھوں نے امامت کی ہے
لکھا تھا پرکھوں نے صدیوں میں جن کو محنت سےوہ سارے شجرے جلانے کہاں پہ آ گئے ہیں
اب بھی ماں باپ کے پرکھوں کو سلامی دینےشہر کے لوگ مضافات میں آ جاتے ہیں
صرف پرکھوں کے حوالوں سے نہیں چلتا ہےکام مانگے کے اجالوں سے نہیں چلتا ہے
کیا خطا مجھ سے ہوئی ہے کہ زمانہ یارومیرے پرکھوں کی امانت نہیں دیتا مجھ کو
وہ جو اک گھر تھا میرے پرکھوں کامیرے حصے میں کب وہ گھر آیا
کتنے سکوں سے کاٹ دی پرکھوں نے زندگیجو مل گیا نصیب سے چپ چاپ کھا لیا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books