aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "کھانے"
شوق ہے اس دل درندہ کوآپ کے ہونٹ کاٹ کھانے کا
کیوں نہیں لیتا ہماری تو خبر اے بے خبرکیا ترے عاشق ہوئے تھے درد و غم کھانے کو ہم
یہ میرا جوش محبت فقط عبارت ہےتمہاری چمپئی رانوں کو نوچ کھانے سے
منع کیوں کرتے ہو عشق بت شیریں لب سےکیا مزے کا ہے یہ غم دوستو غم کھانے دو
دیکھ کر دل کشی زمانے کیآرزو ہے فریب کھانے کی
راستے چپ ہیں نسیم سحری بھی چپ ہےجانے کس سمت گئے ٹھوکریں کھانے والے
بلبلہ پھر سے چلا پانی میں غوطے کھانےنہ سمجھنے کا اسے وقت نہ سمجھانے کا
دل پھر اس کوچے میں جانے والا ہےبیٹھے بٹھائے ٹھوکر کھانے والا ہے
رس ان آنکھوں کا ہے کہنے کو ذرا سا پانیسینکڑوں ڈوب گئے پھر بھی ہے اتنا پانی
موسم گل ہو کہ پت جھڑ ہو بلا سے اپنیہم کہ شامل ہیں نہ کھلنے میں نہ مرجھانے میں
غم کھانے میں بودا دل ناکام بہت ہےیہ رنج کہ کم ہے مئے گلفام بہت ہے
وہ سوا یاد آئے بھلانے کے بعدزندگی بڑھ گئی زہر کھانے کے بعد
دیر و حرم کے حبس کدوں کے ستائے ہیںہم آج مے کدے کی ہوا کھانے آئے ہیں
جلد ہی اس کو بھول گئےاور بھی دھوکے کھانے تھے
جی تو کہتا ہے کہ بستر سے نہ اتروں کئی روزگھر میں سامان تو ہو بیٹھ کے کھانے کے لیے
جنوں سے بھول ہوئی دل پہ چوٹ کھانے میںفراقؔ دیر ابھی تھی بہار آنے میں
ہم کو لطف آتا ہے اب فریب کھانے میںآزمائیں لوگوں کو خوب آزمانے میں
ہر ایک کھانے سے پہلے جھگڑا کھلائے گا کون پہلے لقمہہمارے گھر میں تو ایسی باتوں سے ہی لڑائی پڑی رہے گی
کھانے کو تو زہر بھی کھایا جا سکتا ہےلیکن اس کو پھر سمجھایا جا سکتا ہے
خطا تو دل کی تھی قابل بہت سی مار کھانے کےتری زلفوں نے مشکیں باندھ کر مارا تو کیا مارا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books