aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "گرد_رہ"
یہ کیا کہ بیٹھ گئے گرد رہ گزر کی طرحسفر تمام کرو دوستو سفر کی طرح
گرد رہ بن کر فقط اک ہم سفر کے ہو گئےراہیں تھیں لاکھوں مگر اک رہگزر کے ہو گئے
گرد رہ کارواں رہے ہیںہم منزلوں کے نشاں رہے ہیں
کیا ملا قیس کو گرد رہ صحرا ہو کررہ گیا ہوتا غبار در لیلیٰ ہو کر
آنے والا ہے کوئی صحرا کیاگرد ہی گرد رہ گزر میں ہے
گھر سونپ دوں گرد رہ گزر کودہلیز کو ہم سفر بناؤں
گرد رہ کا بھی احترام کرواس کو نسبت ہے بادشاہوں سے
دن تھا اور گرد رہ گزار نصیبرات ہے اور ستارہ گردی ہے
زندگی ریزہ ریزہ ہو کر بھیآج تک گرد رہ گزر نہ ہوئی
جادہ راہ بہشت ہم کو ندیمیہ ارم گرد رہ گزر سے ہے
سفر کی آخری منزل کے راہبر ہم ہیںہمارے ساتھ چلو گرد رہ گزر ہم ہیں
گرد رہ بن کے جو یوں بیٹھا ہوںصورت شعلہ اٹھا کرتا تھا
ہنگامہ حشر کا صفت گرد رہ گیاتیرے خرام کا نہ ہوا فتنہ گر جواب
گرد رہ کے بیٹھتے ہی دیکھتا کیا ہوں جمالؔجانی پہچانی ہوئی ہر شکل انجانی ہوئی
کوئی چلے تو زمیں ساتھ ساتھ چلتی ہےیہ راز ہم پہ عیاں گرد رہ گزر سے ہوا
دائروں کے راہی تھے منزلیں کہاں ملتیںبے مراد ہیں پاؤں گرد رہ سے اٹ کر بھی
رہنمائی کا یہ جادو کوئی دیکھے میکشؔگرد رہ پر ہمیں منزل کا گماں ہے اب بھی
کبھی کا چھوڑ چکا ہوں دیار شوق مگریہ میرے ساتھ لگی گرد رہ گزر کیوں ہے
ہر ایک موڑ پہ پیچھے پلٹ کے دیکھتا ہوںوہ گرد رہ سہی ہم راہ تو کوئی ہوگا
زمین اوڑھ لی ہم نے پہنچ کے منزل پرکہ ہم پہ قرض تھے کچھ گرد رہ گزار کے بھی
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books