aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "अंजाम"
اے محبت ترے انجام پہ رونا آیاجانے کیوں آج ترے نام پہ رونا آیا
بے قراری ملے گی مجھے نہ سکوں چین چھن جائے گا نیند اڑ جائے گیاپنا انجام سب ہم کو معلوم تھا آپ نے دل کا سودا مگر کر لیا
آغاز عاشقی کا مزا آپ جانئےانجام عاشقی کا مزا ہم سے پوچھئے
باقی نہ رہے ساکھ اداؔ دشت جنوں کیدل میں اگر اندیشۂ انجام ہی آئے
ہر ملاقات کا انجام جدائی کیوں ہےاب تو ہر وقت یہی بات ستاتی ہے ہمیں
یہی انجام کیا تجھ کو ہوس تھاکوئی پوچھے تو میر داستاں سے
خوش ہو اے دل کہ محبت تو نبھا دی تو نےلوگ اجڑ جاتے ہیں انجام سے پہلے پہلے
اس بت کے لیے میں ہوس حور سے گزرااس عشق خوش انجام کا آغاز تو دیکھو
آغاز تو ہوتا ہے انجام نہیں ہوتاجب میری کہانی میں وہ نام نہیں ہوتا
یا رب اس اختلاط کا انجام ہو بخیرتھا اس کو ہم سے ربط مگر اس قدر کہاں
وہی ہوگا جو ہوا ہے جو ہوا کرتا ہےمیں نے اس پیار کا انجام تو سوچا بھی نہیں
اڑتا ہوا غبار سر راہ دیکھ کرانجام ہم نے عشق کا سوچا تو رو دئیے
چاہتا ہوں میں منیرؔ اس عمر کے انجام پرایک ایسی زندگی جو اس طرح مشکل نہ ہو
میں بچپن میں کھلونے توڑتا تھامرے انجام کی وہ ابتدا تھی
اب آگے جو بھی ہو انجام دیکھا جائے گاخدا تلاش لیا اور بندگی کر لی
جس موڑ سے چلے تھے پہنچے ہیں پھر وہیں پراک رائیگاں سفر کو انجام کرتے کرتے
دیکھے ہیں بہت ہم نے ہنگامے محبت کےآغاز بھی رسوائی انجام بھی رسوائی
وہ کہانی کہ ابھی سوئیاں نکلیں بھی نہ تھیںفکر ہر شخص کو شہزادی کے انجام کی تھی
سحر تک سب کا ہے انجام جل کر خاک ہو جانابنے محفل میں کوئی شمع یا پروانہ ہو جائے
انجام کو پہنچوں گا میں انجام سے پہلےخود میری کہانی بھی سنائے گا کوئی اور
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books