aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "अज़िय्यत"
ہم دوہری اذیت کے گرفتار مسافرپاؤں بھی ہیں شل شوق سفر بھی نہیں جاتا
آپ کہیے تو نبھاتے چلے جائیں گے مگراس تعلق میں اذیت کے سوا کچھ بھی نہیں
اذیت ناک امیدوں سے تجھ کواماں پانے کی حسرت ہے نہیں تو
زندگی ایک اذیت ہے مجھےتجھ سے ملنے کی ضرورت ہے مجھے
خواہشیں دل کا ساتھ چھوڑ گئیںیہ اذیت بڑی اذیت ہے
اب تری یاد سے وحشت نہیں ہوتی مجھ کوزخم کھلتے ہیں اذیت نہیں ہوتی مجھ کو
نہ سمجھ پائیں گے وہ اہل فراقجو اذیت وصال کی ہوگی
اذیت مصیبت ملامت بلائیںترے عشق میں ہم نے کیا کیا نہ دیکھا
چارہ سازوں کی اذیت نہیں دیکھی جاتیتیرے بیمار کی حالت نہیں دیکھی جاتی
کٹھن تو بہت ہے مگر دل کے رشتوں کو آزاد چھوڑوتوقع نہ باندھو کہ یہ اک اذیت بھرا تجربہ ہے
نسبت میں ان کی جو ہے اذیت وہ ہے مگرشہ رگ بھی کوئی شے نہیں اور سر بھی کچھ نہیں
سانپ کے کاٹے کی لہریں ہیں شب و روز آتیںکاکل یار کے سودے نے اذیت دی ہے
وصال فردا کی جستجو میں نشاط امروز گھٹ رہا ہےیہ کس طلب میں گھرا ہوا ہوں یہ کس اذیت میں آ بسا ہوں
اذیت سے جنم لیتی سہولت راس آتی ہےکوئی ایسی پڑے مشکل کہ آسانی سے مر جائیں
اے گرد باد لوٹ کے آنا ہے پھر مجھےرکھنا مرے سفر کی اذیت سنبھال کر
کسی دیوار پر ناخن نے لکھا ہے رہائیکسی گھر میں اسیری کی اذیت رو رہی ہے
یہی اک شغل رکھنا ہے اذیت کے دنوں میں بھیکسی کو بھول جانا ہے کسی کو یاد کرنا ہے
اب تسلی بھی اذیت ہے مجھےاب دلاسا بھی رلا دیتا ہے
سہولت ہو اذیت ہو تمہارے ساتھ رہنا ہےکہ اب کوئی بھی صورت ہو تمہارے ساتھ رہنا ہے
تجھ سے اب اور محبت نہیں کی جا سکتیخود کو اتنی بھی اذیت نہیں دی جا سکتی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books