aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "अफ़साना"
اس روز جو ان کو دیکھا ہے اب خواب کا عالم لگتا ہےاس روز جو ان سے بات ہوئی وہ بات بھی تھی افسانا کیا
یاد اسے بھی ایک ادھورا افسانہ تو ہوگاکل رستے میں اس نے ہم کو پہچانا تو ہوگا
لوگ ہر بات کا افسانہ بنا دیتے ہیںیہ تو دنیا ہے مری جاں کئی دشمن کئی دوست
یہ عمر، یہ برسات، یہ بھیگی ہوئی راتیںان راتوں کو افسانہ بنانے کے لیے آ
عالی شعر ہو یا افسانہ یا چاہت کا تانا بانالطف ادھورا رہ جاتا ہے پوری بات بتا دینے سے
جن سے افسانۂ ہستی میں تسلسل تھا کبھیان محبت کی روایات نے دم توڑ دیا
کہیں اس عالم بے رنگ و بو میں بھی طلب میریوہی افسانۂ دنبالۂ محمل نہ بن جائے
اگر فرصت ملے پانی کی تحریروں کو پڑھ لیناہر اک دریا ہزاروں سال کا افسانہ لکھتا ہے
شب فرقت کا جب کچھ طول کم ہونا نہیں ممکنتو میری زندگی کا مختصر افسانہ ہو جائے
میں بڑھاؤں گا تری شہرت خوشبو کا نکھارتو دعا دے مرے افسانۂ رسوائی کو
جس قدر افسانۂ ہستی کو دہراتا ہوں میںاور بھی بیگانۂ ہستی ہوا جاتا ہوں میں
لب زاہد پہ ہے افسانۂ حور جنتکاش اس وقت مرا انجمن آرا ہوتا
سناؤں میں کسے افسانۂ خیال ملالتری کمی ہی رہی اور مری کمی ہی رہی
تمہارا روٹھنا تمہید تھی افسانۂ غم کیزمانہ ہو گیا ہم سے مزاج دل نہیں ملتا
دن تلخ حقائق کے صحراؤں کا سورج ہےشب گیسوئے افسانہ یادوں کی کہانی ہے
مری الفت تعجب ہو گئی توبہ معاذ اللہکہ منہ سے بھی نہ نکلے بات اور افسانہ ہو جائے
کس کا کس کا حال سنایا تو نے اے افسانہ گوہم نے ایک تجھی کو ڈھونڈا اس سارے افسانے میں
شہر میں گلیوں گلیوں جس کا چرچا ہےوہ افسانہ تیرا بھی ہے میرا بھی
اس سے پوچھ اے کامیاب زندگیجس کا افسانہ ادھورا رہ گیا
لیجئے سنئے اب افسانۂ فرقت مجھ سےآپ نے یاد دلایا تو مجھے یاد آیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books