aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "इताअत"
یہ قناعت ہے اطاعت ہے کہ چاہت ہے فرازؔہم تو راضی ہیں وہ جس حال میں جیسا رکھے
اب بھی توہین اطاعت نہیں ہوگی ہم سےدل نہیں ہوگا تو بیعت نہیں ہوگی ہم سے
خرد کی اطاعت ضروری سہییہی تو جنوں کا زمانا بھی ہے
ہے اطاعت کے لیے اپنا فقط ایک خدانہ خداؤں کی اطاعت نہیں ہوگی ہم سے
ازل سے اس کی طبیعت میں سرکشی ہے طلبؔکہاں کسی کی اطاعت ہوا سے ہوتی ہے
کیوں آئے ہوش میں جو عبادت نہ کر سکےپیر مغاں کی ہم سے اطاعت نہ ہو سکی
مری وفا میں ہے کیا تزلزل مری اطاعت میں کیا کمی ہےیہ کیوں نگاہیں پھری ہیں مجھ سے مزاج میں کیوں یہ برہمی ہے
پھول نرگس کے گرے شاخ سے ڈالی جو نظرتیری آنکھوں کی اطاعت میں ہیں ساری آنکھیں
جو تیر بھی ہے، اطاعت گزار ہے اس کایہ جانتی ہے کماں کون مارا جائے گا
خودی کو لئے بے خودی کو سنبھالےاطاعت غزل ہے بغاوت غزل ہے
ہم سزاوار جو ٹھہرے تو سبب ہے اتناحکم حاکم پہ کبھی ہم نے اطاعت نہیں کی
جب طے ہوا کہ روشنی پروردگار ہےپہلو بچاؤں اس کی اطاعت نہیں کروں
محبت بے اطاعت ایک دھوکہ ہے محبت کامحبت کا جو دعویٰ ہے تو کوشش کر اطاعت میں
زور و زر سے بھی کہیں داغؔ حسیں ملتے ہیںاپنے نزدیک تو ہے سب سے اطاعت اچھی
اطاعت میں خدمت میں فرماں بری میںغرض ہر طرح جانفشانی کرے گا
ظلم سہہ کر بھی بغاوت کا نہیں سوچا میں نےحوصلہ دیکھ کہ حاکم کی اطاعت کی ہے
عبادت نام ہے اس کا شریعت ہے لقب اس کادل و جاں سے جو خلقت کی اطاعت ہو اطاعت ہو
جب بھی چلے ہیں جادۂ حق پر چلے ہیں ہمہم نے منافقوں کی اطاعت کبھی نہ کی
رہ اطاعت میں آرزوؔ نے قدم قدم پہ کئے ہیں سجدےجو آپ کا نقش پا نہیں ہے وہ اس کا نقش جبیں نہیں ہے
یہ کس کی اطاعت میں دل میرا دکھا بیٹھےتصویر میں جا بیٹھے یہ کیسی شرارت ہے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books