aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "इशारे"
ہے بسکہ ہر اک ان کے اشارے میں نشاں اورکرتے ہیں محبت تو گزرتا ہے گماں اور
اک حسیں آنکھ کے اشارے پرقافلے راہ بھول جاتے ہیں
کچھ اشارے تھے جنہیں دنیا سمجھ بیٹھے تھے ہماس نگاہ آشنا کو کیا سمجھ بیٹھے تھے ہم
نہیں کہ تیرے اشارے نہیں سمجھتا ہوںسمجھ تو لیتا ہوں سارے نہیں سمجھتا ہوں
اس بزم میں مجھے نہیں بنتی حیا کیےبیٹھا رہا اگرچہ اشارے ہوا کیے
یہی سہی تری مرضی سمجھ نہ پائے ہمخدا گواہ کہ مبہم تھے کچھ اشارے بھی
حسن کی بے نیازیوں پہ نہ جابے اشارے بھی کچھ اشارے ہیں
ترے اک اشارے پہ ساکت کھڑے ہیںنہیں کہہ کے سب سے گزر جانے والے
پرسش طرز دلبری کیجیے کیا کہ بن کہےاس کے ہر ایک اشارہ سے نکلے ہے یہ ادا کہ یوں
یوں غیر سے بے باک اشارے سر محفلکیا یہ مری ذلت ہی نہیں آپ کے نزدیک
اس اشارے کو وہ سمجھا تو مگر مدت بعداپنے ہر خط میں اسے رات کی رانی لکھنا
میرے ٹھہرے ہوئے اشکوں کی حقیقت سمجھوکر رہے ہیں کسی طوفاں کے اشارے آنسو
عشق کی چوٹ دکھانے میں کہیں آتی ہےکچھ اشارے تھے کہ جو لفظ و بیاں تک پہنچے
آنکھوں سے محبت کے اشارے نکل آئےبرسات کے موسم میں ستارے نکل آئے
بولتے بولتے جب صرف زباں رہ گئے ہمتب اشارے سے بتایا کہ کہاں رہ گئے ہم
اب آپ کی مرضی ہے اسے جو بھی سمجھئےلیکن میں اشارے سے ہوا کاٹ رہا ہوں
مرے سامنے غیر سے بھی اشارےادھر بھی ادھر دیکھ کر دیکھ لینا
پہنچائی کس نے دعوت مے اہل زہد کوشاید تری نظر کے اشارے چلے گئے
تمہارے ہر اشارے پر سر تسلیم خم لیکنگزارش ہے کہ جذبات محبت کو ذرا سمجھو
وہ بولتا تھا مگر لب نہیں ہلاتا تھااشارہ کرتا تھا جنبش نہ تھی اشارے میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books