aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "उड़ानों"
شام سے پہلے وہ مست اپنی اڑانوں میں رہاجس کے ہاتھوں میں تھے ٹوٹے ہوئے پر شام کے بعد
اڑان والو اڑانوں پہ وقت بھاری ہےپروں کی اب کے نہیں حوصلوں کی باری ہے
آج آیا ہے ہمیں بھی ان اڑانوں کا خیالجن کو تیرے زعم میں بے بال و پر کرتے رہے
شہرت کی فضاؤں میں اتنا نہ اڑو ساغرؔپرواز نہ کھو جائے ان اونچی اڑانوں میں
یہ کیسی آگ برستی ہے آسمانوں سےپرندے لوٹ کے آنے لگے اڑانوں سے
حادثے اونچی اڑانوں میں بہت ہوتے ہیںتجربہ تجھ کو نہیں ہے مرے بازو لے جا
زمیں والوں نے جب سے آسماں کی اور دیکھا ہےپرندے خوف کھانے لگ گئے اونچی اڑانوں سے
میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا ان اڑانوں میںوہ اپنے گاؤں کی مٹی کو بھول جائے گا
پھر وہ بے سمت اڑانوں کی کہانی سن کرسو گیا پیڑ پرندوں کی کہانی سن کر
اڑانوں آسمانوں آشیانوں کے لیے طائر!یہ پر ٹوٹے ہوئے میرے یہ معیار نظر لے جا
کس میں اب کتنی اڑانوں کی سکت باقی ہےہر پرندے کے پر و بال بتا دیتے ہیں
بدن میں اولیں احساس ہے تکانوں کارفیق چھوٹ گیا ہے کہیں اڑانوں کا
ہوا رخ بدلتی رہے بھی تو کیاپرندہ تو اپنی اڑانوں میں ہے
وہ جس کی پاک اڑانوں کے معترف تھے سبجلے ہوئے وہی شہپر حیا کے رکھے تھے
شکستہ پر جنوں کو آزمائیں گے نہیں کیااڑانوں کے لیے پر پھڑپھڑائیں گے نہیں کیا
پتنگا ایک پاگل ہو گیا ہے روشنی میںفرشتوں کی اڑانوں تک پہنچنا چاہتا ہے
اس کی نظروں میں سارے مقامات ہیںپر اسے شوق اندھی اڑانوں کا ہے
پرندے پہلی اڑانوں کے بعد لوٹ آئےلپک اٹھا کوئی احساس رائیگانی کا
کہاں رکیں گے مسافر نئے زمانوں کےبدل رہا ہے جنوں زاویے اڑانوں کے
مجھ کچھ بھی نہیں حاصل ہوا اونچی اڑانوں سےقدم اپنی زمیں پر اب جما کر دیکھ لیتا ہوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books