aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "कासा"
بدن بیٹھا ہے کب سے کاسۂ امید کی صورتسو دے کر وصل کی خیرات رخصت کیوں نہیں کرتے
کوئی کاسہ مدد کو بھیج اللہمیرے بس میں نہیں ہے تاج مرا
داد کی بھیک نہ مانگ!! اے مرے اچھے شاعر!!جا تجھے میری دعا ہے ترا کاسہ ٹوٹے
کسے خبر ہے کہ کاسہ بدست پھرتے ہیںبہت سے لوگ سروں پر ہما کے ہوتے ہوئے
ہاتھ میں سونے کا کاسہ لے کے آئے ہیں فقیراس نمائش میں ترا دست طلب دیکھے گا کون
کل پاؤں ایک کاسۂ سر پر جو آ گیایکسر وہ استخوان شکستوں سے چور تھا
بحر کم ظرف ہے بسان حبابکاسہ لیس اب ہوا ہے تو جس کا
فرازؔ دولت دل ہے متاع محرومیمیں جام جم کے عوض کاسۂ گدائی نہ دوں
اب بھیک مانگنے کے طریقے بدل گئےلازم نہیں کہ ہاتھ میں کاسہ دکھائی دے
دنیا بھر کی خاک کوئی چھانتا پھرتا ہے ابآپ نے در سے اٹھا کر کیسا رسوا کر دیا
کاسہ گداگری کا ہے ناف پیالہ یار کابھوک ہے وہ بدن تمام وصل تمام رنج ہے
کاسۂ شام میں سورج کا سر اور آواز اذاںاور آواز اذاں کہتی ہے فرض نبھانا ہے
تمہارے لب کے لب جام نے لیے بوسےلب اپنے کاٹا کیا میں نہ کامیاب ہوا
محفل میں کل فرازؔ ہی شاید تھا لب کشامقتل میں آج کاسۂ سر بھی اسی کا تھا
کہیں ہے بادشاہ تخت نشیںکہیں کاسہ لئے گدا دیکھا
وہاں کتنوں کو تخت و تاج کا ارماں ہے کیا کہیےجہاں سائل کو اکثر کاسۂ سائل نہیں ملتا
جو ٹپکے کاسۂ دل میں تو عالم ہی بدل جائےوہ اک آنسو مگر اے چشم تر آساں نہیں ہوتا
کاسۂ چشم لبریز ہوتی رہیاس دریچے سے خیرات ہوتی رہی
کاسۂ دید میں بس ایک جھلک کا سکہہم فقیروں کی قناعت سے تجھے دیکھتے ہیں
پھر مرے کاسۂ خالی کا مقدر جاگاپھر مرے ہاتھ محبت کے خزانے آئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books