aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "कुल्हाड़ी"
پیڑ سے پیڑ کٹ گیا ورنہکیا کلہاڑی اگر نہ ہو دستہ
کلہاڑی کا مجھے اب ڈر نہیں عادت ہے اس کیگئے وہ دن میں کہتا تھا کوئی جنگل گھنا ہوں
میری بربادی میں اک شاخ بھی شامل تھی مریخود کلہاڑی تو نہیں کاٹ گئی میرا وجود
کلہاڑی پیر پہ اپنے ہی مار لیتے ہیںشجر کو کاٹ کے سایہ تلاش کرتے ہیں
جنگلوں پر کلہاڑی چلتی ہےاس کو آدم کی سبھیتا کہئے
وار کلہاڑی سے کرتا تھا شجر پر کوئیاور شجر وار کے انداز میں کھویا ہوا تھا
تم اپنی کج کلاہی ہار بیٹھیںبدن کو بے لبادہ کر لیا کیا
سر خسرو سے ناز کج کلاہی چھن بھی جاتا ہےکلاہ خسروی سے بوئے سلطانی نہیں جاتی
مرے حلقۂ سخن میں ابھی زیر تربیت ہیںوہ گدا کہ جانتے ہیں رہ و رسم کج کلاہی
یہ تناؤ قدرت نے دو دلوں میں کیوں رکھامجھ کو کج کلاہی دی اس کو کج ادائی دی
کج کلاہی پہ نہ مغرور ہوا کر اتناسر اتر آتے ہیں شاہوں کے بھی دستار کے ساتھ
غرور کج کلہی جن کے دم سے قائم تھاوہ جرأتیں بھی گئیں وہ جسارتیں بھی گئیں
پستیٔ زمیں سے ہے رفعت فلک قائممیری خستہ حالی سے تیری کج کلاہی بھی
تیرے ہاتھوں کا قلم ہے جو عصائے درویشیہی اک دن تجھے خورشید کلاہی دے گا
یہ قرض کج کلہی کب تلک ادا ہوگاتباہ ہو تو گئے ہیں اب اور کیا ہوگا
ہے وجہ کج کلاہی طوق گلو ہمارازنجیر پا کو اپنی تلوار کر لیا ہے
کیا ہے اپنے ہی قدموں نے پائمال بہتیہ ہم میں کج کلہی بے سبب نہیں آئی
اپنی ساری کج کلاہی داستاں ہو کر رہیعشق جب مذہب کیا تو سر نہیں دیکھا گیا
عجز خاکساری کیوں فخر کج کلاہی کیاجب محبتیں کی ہیں پھر کوئی گواہی کیا
اے ساقیٔ گلفام ذرا سوچ لے یہ بھیکلہڑ تری ہستی کا چھلک جائے تو کیا ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books