aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ख़याल-ए-नाम-ओ-नसब"
برائے نام و نسب گو نہیں ہنر میرابنا ہوا ہے مگر مرحلہ سفر میرا
جو راندۂ زمانہ تھے اب شہریار ہیںکس کو خیال نام و نسب اپنے شہر میں
کہاں کے نام و نسب علم کیا فضیلت کیاجہان رزق میں توقیر اہل حاجت کیا
نہ کوئی نام و نسب ہے نہ گوشوارہ مرابس اپنی آب و ہوا ہی پہ ہے گزارہ مرا
نہ پوچھ مذہب و نام و نسب سوال نہ کرجو ہے ترا ہے وہی میرا رب سوال نہ کر
پوچھا تو ہم نے نام و نسب بھی بتا دیابرباد کیوں ہوئے یہ سبب بھی بتا دیا
میں اپنی ذات کی پہچان تک گنوا بیٹھاخیال عزت نام و نسب میں رہتے ہوئے
ہم اہل جبر کے نام و نسب سے واقف ہیںسروں کی فصل جب اتری تھی تب سے واقف ہیں
نہ چھیڑ نام و نسب اور نسل و رنگ کی باتکہ چل نکلتی ہے اکثر یہیں سے جنگ کی بات
اک طرف ہے طرۂ نام و نسباک طرف تقدیر کا لکھا ہوا
چراغ نام و نسب بجھ گیا اندھیرے میںغرور ٹوٹ گیا ساری کج کلاہی کا
دولت نام و نسب مجھ کو بھی حاصل ہے مگرچاہتا ہوں کہ میں کردار سے پہچانا جاؤں
سر احساس پہ دستار فضیلت نہ رہیبس کہ اب سلسلۂ نام و نسب کچھ بھی نہیں
ہے کس کے لیے لطف غضب کس کے لیے ہےیہ ضابطۂ نام و نسب کس کے لیے ہے
دعوائے نام و نسب سب کی زباں سے جاریواقعہ یہ ہے کہ پابند سلف کوئی نہیں
سب قوت بازو کے کرشمات ہیں راہیؔکیا چیز ہے یہ نام و نسب کچھ بھی نہیں ہے
جو بھی آیا ہے سر خاک وہ ہو گا تہ خاککیسا یہ نام و نسب شان یہ شوکت کیسی
میدان وفا دربار نہیں یاں نام و نسب کی پوچھ کہاںعاشق تو کسی کا نام نہیں کچھ عشق کسی کی ذات نہیں
پرانے لوگ رہتے ہیں نگاہوں میں سدا میریکوئی پیش نظر نام و نسب ہوتا ہی رہتا ہے
یہ ترا نام و نسب دل کے نہ کام آئے گایہ محبت ہے کسی حد کو نہیں مانتی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books