aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ख़ौफ़-ए-मीज़ान-ए-क़यामत"
خوف میزان قیامت نہیں مجھ کو اے دوستتو اگر ہے مرے پلے میں تو ڈر کس کا ہے
لگ رہی ہے آگ رگ رگ میں نریشؔکس قیامت کی ہے یہ تاثیر عشق
اے جان آرزو وہ قیامت سے کم نہ تھےکاٹے ترے بغیر جو غربت میں چار دن
ٹکڑے ٹکڑے ہیں جگر کے شیشۂ دل چور چوریہ قیامت ہے تمہاری چال کی ڈھائی ہوئی
تزلزل میں کس واسطے ہے زمانہشب ہجر ہے یہ قیامت نہیں ہے
پھرتے ہو سیکڑوں ندیدوں میںتم کو خوف نظر گزر ہی نہیں
ہمارے فکر و عمل پر جمود طاری ہےبہ طرز شور قیامت شباب آئے گا
لالۂ گل نے ہماری خاک پر ڈالا ہے شورکیا قیامت ہے موؤں کو بھی ستاتی ہے بہار
دل میں شرمندہ ہیں احساس خطا رکھتے ہیںہم گنہ گار ہیں پر خوف خدا رکھتے ہیں
گھر کی تنہائی جب آنگن ہو گئییہ ستارے کیا قیامت ڈھا گئے
غفلت متاع کفۂ میزان عدل ہوںیا رب حساب سختیٔ خواب گراں نہ پوچھ
اللہ رے یہ عدل یہ میزان عدالتپاتا ہے سزا کوئی ہے تقصیر کسی کی
اس دل کو کسی دست ادا سنج میں رکھناممکن ہے یہ میزان کم و بیش جلا دے
ہو کاش وفا وعدۂ فردائے قیامتآئے گی مگر دیکھیے کب آئے قیامت
کبھی اہل محبت یوں نہ خوف جسم و جاں کرتےاگر شیخ و برہمن جشن ناقوس و اذاں کرتے
بیت گیا ہنگام قیامت روز قیامت آج بھی ہےترک تعلق کام نہ آیا ان سے محبت آج بھی ہے
بے خود ایسا کیا خوف شب تنہائی نےصبح سے شمع جلا دی ترے سودائی نے
میں دیار عشق کا راہ رو مجھے خوف شام بلا نہیںکسی راہبر پہ نظر نہیں کسی ہم سفر کا گلہ نہیں
میزان واقعات میں تولا نہیں گیااتنا وہ نا سپاس تھا لکھا نہیں گیا
نہ خوف برق نہ خوف شرر لگے ہے مجھےخود اپنے باغ کے پھولوں سے ڈر لگے ہے مجھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books