aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "खारा"
ہے انتظار سے شرر آباد رستخیزمژگان کوہکن رگ خارا کہیں جسے
حدیث بادہ و مینا و جام آتی نہیں مجھ کونہ کر خاراشگافوں سے تقاضا شیشہ سازی کا
تم سے مل کر املی میٹھی لگتی ہےتم سے بچھڑ کر شہد بھی کھارا لگتا ہے
طلسم گنبد گردوں کو توڑ سکتے ہیںزجاج کی یہ عمارت ہے سنگ خارہ نہیں
یہی شیخ حرم ہے جو چرا کر بیچ کھاتا ہےگلیم بوذر و دلق اویس و چادر زہرا
حالانکہ ہے یہ سیلی خارا سے لالہ رنگغافل کو میرے شیشے پہ مے کا گمان ہے
آزر کا پیشہ خارا تراشیکار خلیلاں خارا گدازی
بہ سختی ہاۓ قید زندگی معلوم آزادیشرر بھی صید دام رشتۂ رگ ہاۓ خارا ہے
ہم نے چکھ کر دیکھ لیادنیا کھارا پانی ہے
کس زور سے فرہاد نے خارا شکنی کیہر چند کہ وہ بیکس و بے تاب و تواں تھا
ساون نے آنسو سے پوچھامیں بھی کھارا ہو جاؤں کیا؟
نہ شغل خارا تراشی نہ کاروبار جنوںمیں کوہ و دشت میں فریاد و نالہ کیا کرتا
چاہ ذقن سے ان کے سیراب تو ہوئے ہممیٹھے کنوؤں سے اچھا کھارا کنواں ہمارا
عکس ٹوٹا ہے بارہا میراسنگ خارا ہے آئنہ میرا
ڈوب کر مر گیا سمندر میںکھارا پانی نہیں پیا میں نے
آنسو کا قطرہ کھارا ہی ہوتا ہے لیکنتجھ کو دیکھ کر چھلکے ہے تو میٹھا لگتا ہے
پھول ہے دل انگارہ کیسے ہو سکتا ہےمیٹھا پانی کھارا کیسے ہو سکتا ہے
آپ سمندر کی کہتے ہیںدریا تک تو کھارا نکلا
ہمارا کوہ غم کیا سنگ خارا ہے جو کٹ جاتااگر مر مر کے زندہ کوہ کن ہوتا تو کیا ہوتا
میٹھی باتیں کرتا ہے وہاور آنکھوں میں کھارا دکھ ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books