aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "गुम्बद"
تمام عمر جو نکلے نہ تھے حویلی سےوہ ایک گنبد بے در میں جا کے لیٹ گئے
گنبد کا کیا قصور اسے کیوں کہو براآیا جدھر سے تیر ادھر ہی پلٹ گیا
کانپ اٹھیں قصر شاہی کے گنبد تھرتھرائے زمیں معبدوں کیکوچہ گردوں کی وحشت تو جاگے غم زدوں کو بغاوت تو آئے
اس کی امت میں ہوں میں میرے رہیں کیوں کام بندواسطے جس شہہ کے غالبؔ گنبد بے در کھلا
شور ہے اس گھر کے آنگن میں ظفرؔ کچھ روز اورگنبد دل کو کسی دن بے صدا کر جاؤں گا
جو بد خو طفل اشک اے چشم تر ہیں دیکھنا اک دنگھروندے کی طرح سے گنبد چرخ کہن بگڑا
جو دور نگاہوں سے سر عرش بریں ہےوہ نور سر گنبد خضرا نظر آیا
دیکھ رہ جائے نہ تو خواہش کے گنبد میں اسیرگھر بناتا ہے تو سب سے پہلے دروازہ لگا
وہ مقامات مقدس وہ ترے گنبد و قوساور مرا ایسے نشانات کا زائر ہونا
وحشت میں نکل جاؤں میں سرحد سے زمیں کیاس گنبد گرداں کا ولے در نہیں ملتا
آہوں سے ٹوٹتا نہیں یہ گنبد سیاہاب سنگ آفتاب ضروری سا ہو گیا
جب جھوم کے مینا کو اٹھاتا ہوں گھٹا میںہلتا ہے سر گنبد مینا مرے آگے
پرندے آئے تو گنبد پہ بیٹھ جائیں گےنہیں شجر کی ضرورت مزار ہوتے ہوئے
سر برہنہ ہیں انا گنبد جو تھےآندھیوں سے سو کو بھر دیتا ہے عشق
جہاں میں چاہیئے ایوان و قصر شاہوں کویہ ایک گنبد گردوں ہے بس گدا کے لیے
بعد فنا بھی صاف نہیں دل رقیب سےگنبد کھڑا ہوا ہے لحد پر غبار کا
یہ کون مرے نام کو دہرا سا رہا ہےشاید کسی گنبد میں صدا دی گئی مجھ کو
کس کو فکر گنبد قصر حبابآب جو پیہم چلے پیہم چلے
اپنی سوچوں سے نکلنا بھی مجھے دشوار ہےدیکھ میں کس بے کسی کے گنبد بے در میں ہوں
گنبد ذات میں جب گونجنے لگتا ہوں بہتخامشی توڑ کے آواز بھی کر لیتا ہوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books