aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "छोड़ना"
چھوڑنا گھر کا ہمیں یاد ہے جالبؔ نہیں بھولےتھا وطن ذہن میں اپنے کوئی زنداں تو نہیں تھا
چھوڑنا اس کے لئے مشکل نہ ہومجھ سے مت کہنا میں یہ کر جاؤں گا
جاں سے گزرے بھی تو دریا سے گزاریں گے تمہیںساتھ مت چھوڑنا ہم پار اتاریں گے تمہیں
اپنی الجھن کو بڑھانے کی ضرورت کیا ہےچھوڑنا ہے تو بہانے کی ضرورت کیا ہے
سنسار میں اکیلا تجھے اگلے جنم تکہے چھوڑنا محال مگر چھوڑ جاؤں گا
میں اسے چھوڑنا چاہوں بھی تو کیسے چھوڑوں؟وہ کسی اور کا ہو کر نہیں رہنے والا
زمین چھوڑنا فی الحال میرے بس میں نہیںدکھائی دینے لگا پھر یہ آسمان سے کون
یہ شہر چھوڑنا ہے مگر اس سے پیشتراس بے وفا کو ایک نظر دیکھنا بھی ہے
کسی جواز کا ہونا ہی کیا ضروری ہےاگر وہ چھوڑنا چاہے تو چھوڑ جائے مجھے
اپنا تو جو کچھ بھی تھا گھر میں پڑا تھا سبھیتھوڑا بہت چھوڑنا چور کی عادت نہ تھی
میں تمہیں چھوڑ کے جاؤں یہ نہیں ہو سکتاتم مجھے چھوڑنا چاہو تو اجازت ہے تمہیں
مجھے خدا نے ادھورا ہی چھوڑنا تھا مگرمجھے بنا دیا اک شخص کی محبت نے
ڈائری میں لکھ کے میرے تذکرے رکھ چھوڑناپھر کبھی ان پر لگا کر حاشیے رکھ چھوڑنا
وہ بھی دنیا کے طور سیکھ گیایعنی اب اس کو چھوڑنا ہوگا
جگرؔ پھول شعلے اگلنے لگے ہیںگلستاں کو اب چھوڑنا چاہتا ہوں
اٹھا سکتے نہیں جب چوم کر ہی چھوڑنا اچھامحبت کا یہ پتھر اس دفعہ بھاری زیادہ ہے
زندہ رہنے کا تقاضا نہیں چھوڑا جاتاہم نے تجھ کو نہیں چھوڑا نہیں چھوڑا جاتا
بہت کٹھن تھا مگر فیصلہ ضروری تھاسو طے ہوا کہ اسے چھوڑنا ضروری تھا
چھوڑنا اے غم الفت نہ کبھی ساتھ اس کاکہیں گھبرائے مرا دل نہ اکیلا ہو کر
سامان سفر پیارے کیا ساتھ نہ لوں کیا لوںاک شب کا مسافر ہوں کیا چھوڑنا کیا رکھنا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books