aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "जुस्तुजुएँ"
جو اٹھے ہیں تو گرم جستجوئے دوست اٹھے ہیںجو بیٹھے ہیں تو محو آرزوئے یار بیٹھے ہیں
تمہیں میں چوم لوں چھو لوں ذرا اک شرم ہے ورنہیہ ساری جستجوئیں حد امکانی میں رہتی ہیں
کبھی اٹھے تو گرم جستجوئے دوست میں اٹھےکبھی بیٹھے تو محو آرزوئے یار بیٹھے ہیں
جلا ہے جسم جہاں دل بھی جل گیا ہوگاکریدتے ہو جو اب راکھ جستجو کیا ہے
نہیں نگاہ میں منزل تو جستجو ہی سہینہیں وصال میسر تو آرزو ہی سہی
جستجو جس کی تھی اس کو تو نہ پایا ہم نےاس بہانے سے مگر دیکھ لی دنیا ہم نے
اب عشق اس مقام پہ ہے جستجو نوردسایہ نہیں جہاں کوئی نقش قدم نہیں
شاید وہ مل ہی جائے مگر جستجو ہے شرطوہ اپنے نقش پا تو مٹا کر نہیں گیا
جستجو نے کسی منزل پہ ٹھہرنے نہ دیاہم بھٹکتے رہے آوارہ خیالوں کی طرح
مری طرح سے مہ و مہر بھی ہیں آوارہکسی حبیب کی یہ بھی ہیں جستجو کرتے
نہ فکر کوئی نہ جستجو ہے نہ خواب کوئی نہ آرزو ہےیہ شخص تو کب کا مر چکا ہے تو بے کفن پھر یہ لاش کیوں ہے
اے شخص میں تیری جستجو سےبیزار نہیں ہوں تھک گیا ہوں
تیرے بغیر بھی تو غنیمت ہے زندگیخود کو گنوا کے کون تری جستجو کرے
مجھ سے ادا ہوا ہے جگرؔ جستجو کا حقہر ذرے کو گواہ کئے جا رہا ہوں میں
ہے جستجو کہ خوب سے ہے خوب تر کہاںاب ٹھہرتی ہے دیکھیے جا کر نظر کہاں
اپنے ماضی کی جستجو میں بہارپیلے پتے تلاش کرتی ہے
ہیں رواں اس راہ پر جس کی کوئی منزل نہ ہوجستجو کرتے ہیں اس کی جو ہمیں حاصل نہ ہو
ہمیں اپنے گھر سے چلے ہوئے سر راہ عمر گزر گئیکوئی جستجو کا صلہ ملا نہ سفر کا حق ہی ادا ہوا
ہم تجھ سے کس ہوس کی فلک جستجو کریںدل ہی نہیں رہا ہے کہ کچھ آرزو کریں
شاخ شاخ سرگرداں کس کی جستجو میں ہیںکون سے سفر میں ہیں تتلیاں نہیں کھلتیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books