aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ठिकाने"
وہ ہیں پاس اور یاد آنے لگے ہیںمحبت کے ہوش اب ٹھکانے لگے ہیں
اب تو رونے سے بھی دل دکھتا ہےشاید اب ہوش ٹھکانے آئے
چلو فیضؔ پھر سے کہیں دل لگائیںسنا ہے ٹھکانے کے دن آ رہے ہیں
تو بھی خوشبو ہے مگر میرا تجسس بے کاربرگ آوارہ کی مانند ٹھکانے میرے
میری زباں پہ شکوہ درد آفریں رہےشاید مرے حواس ٹھکانے نہیں رہے
پھر آج مے کدۂ دل سے لوٹ آئے ہیںپھر آج ہم کو ٹھکانے کا ہم سبو نہ ملا
گمان تھا کہ سمجھ لیں گے موسموں کا مزاجکھلی جو آنکھ تو زد پہ سبھی ٹھکانے تھے
کوئی خودکشی کی طرف چل دیااداسی کی محنت ٹھکانے لگی
حسرتوں کی پناہ گاہوں میںکیا ٹھکانے ہیں سر چھپانے کو
ہم تو خانہ بدوش ہیں لوگوہم سے مت پوچھئے ٹھکانے کی
تیرا کوچہ ترا در تیری گلی کافی ہےبے ٹھکانوں کو ٹھکانے کی ضرورت کیا ہے
نہیں ایسا بھی کہ اک عمر کی قربت کے نشےایک دو روز کی رنجش سے ٹھکانے لگ جائیں
کیوں حویلی کے اجڑنے کا مجھے افسوس ہوسیکڑوں بے گھر پرندوں کے ٹھکانے ہو گئے
فراقؔ اپنی قسمت میں شاید نہیں تھےٹھکانے کے دن یا ٹھکانے کی راتیں
اک سوچ میں گم ہوں تری دیوار سے لگ کرمنزل پہ پہنچ کر بھی ٹھکانے نہ لگا میں
دن سلیقے سے اگا رات ٹھکانے سے رہیدوستی اپنی بھی کچھ روز زمانے سے رہی
آج کل پھر دل برباد کی باتیں ہیں وہیہم تو سمجھے تھے کہ کچھ عقل ٹھکانے آئی
میں نے بھی دیکھ لیا آج اسے غیر کے ساتھاب کہیں جا کے مری عقل ٹھکانے آئی
اندھیرے اور اجالے میں یہ سمجھوتہ ضروری ہےنشانے ہم لگاتے ہیں ٹھکانے تو لگاتا ہے
ورنہ وہی اجاڑ حویلی سی زندگیتم آ گئے تو وقت ٹھکانے سے کٹ گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books