aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "तौहीद"
دوئی کا تذکرہ توحید میں پایا نہیں جاتاجہاں میری رسائی ہے مرا سایا نہیں جاتا
خودی سے اس طلسم رنگ و بو کو توڑ سکتے ہیںیہی توحید تھی جس کو نہ تو سمجھا نہ میں سمجھا
توحید تو یہ ہے کہ خدا حشر میں کہہ دےیہ بندہ دوعالم سے خفا میرے لیے ہے
تم تو بے مثل ہو توحید محبت کی قسمتم سا کیا ہوگا جہاں میں کوئی مجھ سا بھی نہیں
اپنے آئینۂ توحید میں اللہ میاںدیکھتے رہیے کوئی آپ ہی جیسا مل جائے
رمز توحید کو سمجھ کر بولگر تو صاحب شعور و دانا ہے
ایک بت ایک ہی بت کا ہوں پجاری اخترؔاپنے اس شرک پہ توحید کا دعویٰ ہے مجھے
سوئے فلک نظر جو اٹھی تو وضو کیامیری زباں نے کلمۂ توحید کے لئے
صدا ہے خوں میں بھی منصور کے انا الحق کیکہے اگر کوئی توحید اس قدر تو کہے
ایثار خود شناسی توحید اور صداقتاے دل ستون ہیں یہ ایوان بندگی کے
حیراں ہوں اپنے قتل کا الزام کس کو دوںتوحید میں تو شرک کا امکان ہی نہیں
توحید دل میں ہو تو لبوں پر رہے خداہم یوں جیے تو کیا جیے بے دین بے خدا
مستیاں ساحرؔ کی ہیں جام مئے توحید سےہو سکے تو ایسے کافر کو مسلماں کیجئے
دنیا بھر کے کفر پہ تنہاحاوی ہے توحید ذرا سی
اپنی تقدیس پہ یوں شیخ حرم مت اترامیں نے بھی پرچم توحید اٹھا رکھا ہے
مجھ کو توحید ہو چکی ازبرلا مکاں کا نیا مکاں ہوں میں
راز توحید تو کثرت میں چھپا ہے اے دوستسیکڑوں جلوے ہیں اک جلوہ نما ہے اے دوست
تجدید مثالی میں ہے تفرید مجردتوحید ہے یہ اور ہیں بے صرفہ خیالات
صفحہ دل مرا آئینۂ رمز توحیدراز کونین خلاصہ مرے افسانے کا
کرشمۂ مئے توحید اے تعال اللہسرور ہے مرے ساقی کو اور پی میں نے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books