aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "दिखाना"
تصویر کے دو رخ ہیں جاں اور غم جاناںاک نقش چھپانا ہے اک نقش دکھانا ہے
رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آآ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیے آ
اے مے فروش بھیڑ ہے تیری دکان پرگاہک ہیں ہم بھی مال دکھانا سہی سہی
ہجر ایسا ہو کہ چہرے پہ نظر آ جائےزخم ایسا ہو کہ دکھ جائے دکھانا نہ پڑے
کیسے اس شخص سے تعبیر پہ اصرار کریںجو ہمیں خواب دکھانا بھی نہیں چاہتا ہے
وفا کا یوں تو دم بھرتے ہیں اس دنیا میں سب لیکنوفا کے نام پر مٹ کر دکھانا کس کو آتا ہے
مجھے اے ناخدا آخر کسی کو منہ دکھانا ہےبہانہ کر کے تنہا پار اتر جانا نہیں آتا
نہ طے ہوئی تری شمع جمال سے بھی جو راہوہیں پہ میرا جنوں راستہ دکھاتا ہے
احمدؔ اسے بتاتا رہا ہجر موت ہےمانا نہیں تو مر کے دکھانا پڑا اسے
صحبتیں اگلی مصور ہمیں یاد آئیں گیکوئی دلچسپ مرقع نہ دکھانا ہرگز
بہت دن سے کوئی منظر بنانا چاہتے ہیں ہمکہ جو کچھ کہہ نہیں سکتے دکھانا چاہتے ہیں ہم
بڑھے چلو کہ زمانے کو یہ دکھانا ہےجہاں ہمارے قدم ہیں وہیں زمانہ ہے
زبانی دعوے بہت لوگ کرتے رہتے ہیںجنوں کے کام کو کر کے دکھانا ہوتا ہے
ان اندھے اور بہرے لوگوں کو سائیںہونے کا احساس دلانا پڑتا ہے
ابھی منکر عشق ہے یہ زمانہجو دیکھا ہے ان کو دکھانا پڑے گا
اب جو ہونے کے قصے سبھی ہو چکے تم ہمیں کھو چکے ہم تمہیں کھو چکےآگے دل کی نہ باتوں میں آنا سجن کہ یہ دل ہے سدا کا دوانا سجن
میرے بیٹے میں تمہیں دوست سمجھنے لگا ہوںتم بڑے ہو کے مجھے دنیا دکھانا مرے دوست
جب کہا مرتا ہوں وہ بولے مرا سر کاٹ کرجھوٹ کو سچ کر دکھانا کوئی ہم سے سیکھ جائے
وہ پری زاد ہے یہ سب کو دکھانا تھا مجھےصرف اک بار اسے ہاتھ لگانا تھا مجھے
اس آفت جاں کو بھی چہرہ تو دکھانا ہی نہ تھااک سمت عیسیٰ دم بخود غش میں ہے موسیٰ اک طرف
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books