aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "नादानियाँ"
رفاقتوں میں پشیمانیاں تو ہوتی ہیںکہ دوستوں سے بھی نادانیاں تو ہوتی ہیں
عبث نادانیوں پر آپ اپنی ناز کرتے ہیںابھی دیکھی کہاں ہیں آپ نے نادانیاں میری
وفاداریاں سخت نادانیاں ہیںکہ ان کے نتیجے پشیمانیاں ہیں
آیا نہ پھر وہ دور کہ جی بھر کے کھیلئےبچپن کے بعد پھر نہ وہ نادانیاں ملیں
آخرش کب تک رہیں گی حسن کی نادانیاںحسن سے پوچھو کہ کب تک عشق دیوانہ رہے
سکوں پاؤں چومے وہ ہلچل مچا دےخرد سر جھکا دے وہ نادانیاں کر
یہاں مہر و وفا نادانیاں ہیںیہ دنیا عشق کے قابل نہیں ہے
گرمیاں شوخیاں کس شان سے ہم دیکھتے ہیںکیا ہی نادانیاں نادان سے ہم دیکھتے ہیں
ہنس رہا ہوں یاد کر کے عشق کی نادانیاںسن رہا ہوں داستاں اپنی ترے انداز میں
نہیں یہ جانتا نادانیاں اپنی ہیں اس کیبڑا بے چین سا دل ہے جو اس پر آ رہا ہے
دل و جاں تصدق کیے جا رہا ہوںیہی میری دانستہ نادانیاں ہیں
مضطر دل تباہ کی نادانیاں تو دیکھجس کو گنوا کے آئے تھے پانے نکل پڑے
کیا لطف زندگی کا جو نادانیاں نہ ہوںسینے میں دل ہو اور پریشانیاں نہ ہوں
مل کے دونوں نے مجھے رسوائے دنیا کر دیاکچھ میری نادانیاں تھیں کچھ تری دانائیاں
اس کی سب نادانیاں پیاری لگیںاتنا پیارا ہے وہ ہمدم کیا کریں
دل کی نادانیاں ارے توبہیہ پشیمانیاں ارے توبہ
کس قدر کرنے لگے اہل خرد نادانیاںوہ بدل بیٹھے ہیں اپنا حلیۂ آداب دیکھ
وہ کھو بیٹھے بہ آسانی وقار زندگی اپناحماقت خیزیاں بے عقلیاں نادانیاں کر کے
دیکھو نادانیاں ہی کام آئیںآخر انداز آگہی جاگے
کرنی پڑیں گی عشق کی نادانیاں قبولتنگ آ گئے ہیں عقل کی دانائیوں سے ہم
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books