aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "पकड़ना"
جھوٹی امید کی انگلی کو پکڑنا چھوڑودرد سے بات کرو درد سے لڑنا چھوڑو
ہاتھ میں آڑی تیغ پکڑنا تاکہ لگے بھی زخم تو اوچھاقصد کہ پھر جی بھر کے ستائیں اف ری جوانی ہائے زمانے
آج بچپن کہیں بستوں میں ہی الجھا ہے سحابؔپھر وہ تتلی کو پکڑنا وہ اڑانا آئے
وہ بھیڑ ہے کہ شہر میں چلنا محال ہےانگلی پکڑنا باپ کی بچہ نہ بھول جائے
ایک سایہ تھا جسے میں نے پکڑنا چاہاوہ جو ہوتا تھا کوئی اب نہیں ہوتا کوئی
کتنے معصوم کے یہ سانپ پکڑنا چاہیںکتنے بھولے ہیں کہ چھوتے ہیں شرارے بچے
غم اس کا اپنی روح میں جڑنا پڑا مجھےاس کے معاملات میں پڑنا پڑا مجھے
دیکھیے بے بدنی کون کہے گا قاتل ہےسایہ آسا جو پھرے اس کو پکڑنا مشکل ہے
پھسل سکتی ہوں تیرے ہاتھ سے میںمجھے کس کر پکڑنا جل پری ہوں
مٹی کو یہاں پاؤں پکڑنا نہیں آتامیں شہر میں بھی گرد کے طوفاں کی طرح تھا
تنہائی میں اب بھی کوئی بالوں کو سہلاتا ہےہاتھ پکڑنا چاہیں تو ٹھٹھا مارے پروائی یار
اب مضطرب ہیں لمس سے محروم انگلیاںبچپن میں تتلیوں کو پکڑنا ضرور تھا
سفر کی ٹھوکروں کے بعد میں بھیکوئی دامن پکڑنا سیکھ لوں گا
جس کو میرا ہاتھ پکڑنا چاہیئے تھاوہ میری اک غلطی پکڑے بیٹھی ہے
عشق نے پکڑا نہ تھا غالبؔ ابھی وحشت کا رنگرہ گیا تھا دل میں جو کچھ ذوق خواری ہائے ہائے
پکڑا ہی گیا ہوں تو مجھے دار پہ کھینچوسچا ہوں مگر اپنی وکالت نہیں کرتا
بہت لہروں کو پکڑا ڈوبنے والے کے ہاتھوں نےیہی بس ایک دریا کا نظارہ یاد رہتا ہے
مرا نہ ہونے سے کیا فرق اس کو پڑنا ہےپتہ چلے جو کسی کم نظر کا ہو جائے
تو نے کیوں مرا ہاتھ نہ پکڑامیں جب رستے سے بھٹکا تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books