aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "बहकाया"
تمناؤں میں الجھایا گیا ہوںکھلونے دے کے بہلایا گیا ہوں
اگرچہ ابر گوہر بار ہوں میںمگر آنکھوں سے برسایا گیا ہوں
دوسرے لوگ بتاتے تھے کہ میں کیسا ہوںاپنے بارے ہی میں بہکایا ہوا رہتا تھا میں
کبھی پھولوں سے بہلایا گیا ہوںکبھی کانٹوں میں الجھایا گیا ہوں
یہ جہان آب و گل لگتا ہے اک مایا مجھےہر قدم پر جستجو نے جس کی بہکایا مجھے
تمنا خلد کی اور مے پرستییہ واعظ کس کا بہکایا ہوا ہے
اب تو سرورؔ عشق نے آزاد ایماں کر دیالاکھ بہکایا کرے فرق حق و باطل مجھے
اگر کچھ کام آتی اصطلاح ساغر و میناتو میری تشنگی نے مجھ کو بہکایا نہیں ہوتا
جھوٹ کی منڈی میں سچ لے کر آیا ہےسچ کہنا کس نے تجھ کو بہکایا ہے
اک شبنمؔ تھی جو محفوظ تھی خیمۂ گل میںپتی پتی کو سورج نے بہکایا تھا
بے سبب بھی تو ہوئے ہم نہ اسیر گیسودل نے بہکایا ہے یا لغزش بینائی ہے
کس قدر تھا مطمئن میں پیڑ کے سائے تلےچاندنی مجھ پر چھڑک کر تو نے بہکایا مجھے
حقیقت کو عجب انداز سے جھٹلایا جاتا ہےزمانے کو خدا کے نام پر بہکایا جاتا ہے
خطا اس میں تھی میری کیا خدایامیں بہکا خود کہ بہکایا گیا ہوں
میں تو چنگاری تھا اور بجھ کے بکھر بھی جاتاتم نے بہکایا مجھے تم نے ہوا دی ہے مجھے
فرشتہ ہوں نہ کوئی پارسا ہوںمیں آدم ہوں جو بہکایا گیا ہوں
جستجو نے بہکایا مجھ کو در بدر تنہاکتنے ہی صنم دیکھے جھک سکا نہ سر تنہا
چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہےہم کو اب تک عاشقی کا وہ زمانا یاد ہے
کب مہکے گی فصل گل کب بہکے گا مے خانہکب صبح سخن ہوگی کب شام نظر ہوگی
دل کی باتیں نہیں ہے تو دلچسپ ہی کچھ باتیں ہوںزندہ رہنا ہے تو دل کو بہلانا تو ہوگا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books