aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "बाज़-औक़ात"
بعض اوقات مجھ کو لگتا ہےزندگی بس نظر کا دھوکا ہے
سچ کو جھوٹ بنا جاتا ہے بعض اوقاتبندہ ٹھوکر کھا جاتا ہے بعض اوقات
بعض اوقات فراغت میں اک ایسا لمحہ آتا ہےجس میں ہم ایسوں کو اچھا خاصا رونا آتا ہے
بعض اوقات اسے یاد کیابعض اوقات تلاوت کر لی
بعض اوقات ترا نام بدل جاتا ہےبعض اوقات ترے نقش بھی کھو جاتے ہیں
بعض اوقات تو عشق بھی پہلا کام نہیں رہتابعض اوقات مسائل کچھ دیگر بھی ہوتے ہیں
بعض اوقات مجھے دنیا پردنیا کا بھی شبہ ہوتا ہے
اکثر اوقات میں تعبیر بتا دیتا ہوںبعض اوقات اجازت نہیں ہوتی مجھ کو
بعض اوقات سوچتی ہوں تماپنی اوقات کیوں نہیں سمجھے
کیفؔ ویرانیٔ گلستاں بھیبعض اوقات لے اڑے پتے
بعض اوقات ہوا کے جھونکےلو چراغوں کی بڑھا دیتے ہیں
بعض اوقات یہ ہوا محسوسجتنے اپنے ہیں سب پرائے ہیں
زندگی خوشگوار لگتی ہےبعض اوقات روشنی کے بغیر
بعض اوقات بہ مجبوریٔ دلہم تو کیا آپ بھی روئے ہوں گے
اچھا ہوتا ہے آدمی کے لیےبعض اوقات تھوڑا ڈر جانا
خامشی عاقلوں کی ہے خوبی مگربعض اوقات پر خامشی موت ہے
بعض اوقات تو ایسا بھی ہواچھن گیا ہم سے ہمارا سایہ
بعض اوقات بد حواسی میںسب کے سب بد حواس لگتے ہیں
بعض اوقات اپنے دل پر بھیاہل دل کی نظر نہیں ہوتی
میں نے روتے ہوئے دیکھا ہے علی بابا کوبعض اوقات خزانہ بھی برا لگتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books