aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "मसाफ़त"
وہ آج بھی صدیوں کی مسافت پہ کھڑا ہےڈھونڈا تھا جسے وقت کی دیوار گرا کر
کوئی حاصل نہ تھا آرزو کا مگر سانحہ یہ ہے اب آرزو بھی نہیںوقت کی اس مسافت میں بے آرزو تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے
خیمے نہ کوئی میرے مسافر کے جلائےزخمی تھا بہت پاؤں مسافت بھی بہت تھی
عجب جنون مسافت میں گھر سے نکلا تھاخبر نہیں ہے کہ سورج کدھر سے نکلا تھا
منزلیں راستوں کی دھول ہوئیںپوچھتے کیا ہو تم مسافت کی
مسافت شب ہجراں کے بعد بھید کھلاہوا دکھی ہے چراغوں کی آبرو کر کے
بے نام مسافت ہی مقدر ہے تو کیا غممنزل کا تعین کبھی ہوتا ہے سفر سے
آسودگان منزل لیلیٰ اداس ہیںاچھے رہے نہ طے یہ مسافت جنہوں نے کی
بس ایک شب کی مسافت تھی اور اب تک ہےمہ و نجوم کا سارا غبار آنکھوں میں
کوئی سفر ہو تمہیں کو منزل سمجھ کے جاؤںکوئی مسافت ہو تم مری ہی لگن میں آؤ
جس طرف چاہوں پہنچ جاؤں مسافت کیسیمیں تو آواز ہوں آواز کی ہجرت کیسی
ہمیشہ اک مسافت گھومتی رہتی ہے پاؤں میںسفر کے بعد بھی کچھ لوگ گھر پہنچا نہیں کرتے
مسافت خواب ہے تو خواب میں اب جاگنا کیااگر چل ہی پڑے ہیں تو ٹھہرنا کس لیے ہے
کیا جنوں خیز مسافت تھی ترے کوچے کیاور اب یوں ہے کہ خاموش گزر جاتے ہیں
مسافت شب ہجراں میں چاند بھی اجملؔتھکن سے چور غموں سے نڈھال ہو گیا ہے
ہم جاگتے رہنے کے بہت عادی ہیںہم کو شب ہجراں کی مسافت دی جائے
میں جانتا ہوں کہ موسم خراب ہے پھر بھیکوئی تو ساتھ ہے اس دکھ بھری مسافت میں
ابھی مجھے اک دشت صدا کی ویرانی سے گزرنا ہےایک مسافت ختم ہوئی ہے ایک سفر ابھی کرنا ہے
یہ سفر پاؤں ہلانے کا نہیں آنکھ کا ہےمیں نے اس باب میں رکنے کو مسافت لکھا
کہاں ہر ایک کو آتی ہے راس بربادینئے سفر کی مسافت ذہانتیں مانگے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books