aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "मिसरे"
کچھ تو مرے پندار محبت کا بھرم رکھتو بھی تو کبھی مجھ کو منانے کے لیے آ
میری ہر بات بے اثر ہی رہینقص ہے کچھ مرے بیان میں کیا
مصر لطف و کرم میں بھی اے جونؔیاد کنعاں ہے کیا کیا جائے
کچھ میرؔ کے ابیات تھے کچھ فیضؔ کے مصرعےاک درد کا تھا جن میں بیاں یاد رہے گا
کہیں کہیں سے کچھ مصرعے ایک آدھ غزل کچھ شعراس پونجی پر کتنا شور مچا سکتا تھا میں
ضدی وحشی الہڑ چنچل میٹھے لوگ رسیلے لوگہونٹ ان کے غزلوں کے مصرعے آنکھوں میں افسانے تھے
وہ لب ہیں کہ دو مصرعے اور دونوں برابر کےزلفیں کہ دل شاعر پر چھائی ہوئی غزلیں
زندگی بھر کی کمائی یہی مصرعے دو چاراس کمائی پہ تو عزت نہیں ملنے والی
بیشتر بلبل سے تھا سر میں مرے شور جنوںفصل گل آنے نہ پائی تھی کہ دیوانہ ہوا
پہلے مصرعے میں تجھے سوچ لیا ہو جس نےجانا پڑتا ہے اسے مصرع ثانی کی طرف
کب کہاں کیا مرے دل دار اٹھا لائیں گےوصل میں بھی دل بے زار اٹھا لائیں گے
کبھی کبھی تو مکمل غزل سے ملتا ہوںسخن کے شہر میں مصرعے تلاش کرتے ہوئے
ڈھونڈتا رہتا ہوں آئینے میں اکثر خود کومیرا باہر مرے اندر کا پتہ پوچھتا ہے
صد شکر وصف قد پہ وہ اتنا تو پھول اٹھےمضموں بلند ہیں مرے عالی خیال کے
جب اس کی ملاحت کے قصے لکھوں گا غزل کے شعروں میںہر روکھے پھیکے مصرعے میں تاثیر نمک آ جائے گی
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلےبہت نکلے مرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے
مرا اک کاروبار جذبہ و الفاظ ہے اس سےمرے جذبوں کو پگھلا کر وہ مصرعے ڈھال دیتا ہے
ریشمی چوڑیاں ایسی کہ غزل کے مصرعےیہ کھنکتا ہوا کنگن بھی غزل جیسا ہے
ایک مصرعے میں سنو وصل کا پورا قصہاز عشا تا بہ سحر یار کو چوما چوما
کر سکتے ہیں دریا کو اک مصرعے میں قیداور صحرا کو گھر کی راہ دکھا سکتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books