aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "मुर्दा-परस्त"
الٹی تھی مت زمانۂ مردہ پرست کیمیں ایک ہوشیار کہ زندہ ہی گڑ گیا
مرنے کے بعد عظمت و شہرت سے فائدہلیکن جہاں تمام ہی مردہ پرست تھا
دو چار سال اور ہے ناقدریٔ سخنمردہ پرست شہر کا فن کار میں بھی ہوں
جان ہم تجھ پہ دیا کرتے ہیںنام تیرا ہی لیا کرتے ہیں
کیا بتاؤں دل کہاں ہے اور کس جا درد ہےمیں سراپا دل ہوں دل میرا سراپا درد ہے
اے ہم سفر یہ راہ بری کا گمان چھوڑکس نے کہا ہے تجھ سے قدم کے نشان چھوڑ
زندہ ہیں مردہ پرستوں میں ابھی تک غالبؔمگر استاد یگانہؔ سا اب استاد نہیں
یہ جہاں مردہ پرستوں کا جہاں ہے یاروہم نہ ہوں گے تو ہمیں یاد کیا جائے گا
یہ قوم مردہ پرستی کے فن میں ماہر ہےیہ مجھ کو روئے گی کل آج اس کو رو لوں میں
دیار شوق میں کوسوں کہیں ہوا بھی نہیںامس ہے ایسا کہ پتہ کوئی ہلا بھی نہیں
بالائے فرش گر نہ تہہ آسماں رہےیہ آدمی بتاؤ کہ جا کر کہاں رہے
مردوں کی زندگی کے لیے کیا دعا کریںاس پست آگہی کے لیے کیا دعا کریں
نہ بچہ جانتے ہیں اور نہ مائیں جانتی ہیںکہ بس گھر کے چراغوں کو ہوائیں جانتی ہیں
دلوں میں مدحت رحمان ہم بھی رکھتے ہیںوقار عظمت قرآن ہم بھی رکھتے ہیں
مرتبہ یاں پست کا بالا پس مردن ہواسنگ پا آخر مرا سنگ سر مدفن ہوا
میرے سینے پر وہ سر رکھے ہوئے سوتا رہاجانے کیا تھی بات میں جاگا کیا روتا رہا
راز نہاں زبان اغیار تک نہ پہنچاکیا ایک بھی ہمارا خط یار تک نہ پہنچا
آئینہ کے عکس سے گل سا بدن میلا ہواصبح کے پرتو سے رنگ یاسمن میلا ہوا
مزہ گناہ کا جب تھا کہ با وضو کرتےبتوں کو سجدہ بھی کرتے تو قبلہ رو کرتے
تری تند خوئی تری کینہ جوئی تری کج ادائی تری بے وفائیبلا ہے ستم ہے غضب ہے قیامت دہائی دہائی دہائی دہائی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books