aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "रानाइयों"
نہ رنگینیوں میں نہ رعنائیوں میںنظر گھر گئی اپنی پرچھائیوں میں
اک لمحۂ فسوں نے جلایا تھا جو دیاپھر عمر بھر خیال کی رعنائیوں میں تھا
جس کو کبھی خیال کا پیکر نہ مل سکاوہ عکس میرے ذہن کی رعنائیوں میں ہے
رنگین ساعتوں میں کہاں وہ ملاحتیںپرچھائیوں کا جال ہے رعنائیوں میں بھی
اس کے لیے شکیلؔ خزاں کیا بہار کیاڈوبا ہوا جو حسن کی رعنائیوں میں ہے
جسم کی رعنائیوں میں ڈھونڈتے ہو تم مجھےاور میں کب سے تمہاری روح کے پیکر میں ہوں
حیا کی بہاریں ہیں رعنائیوں پریہ جلوہ ہے مستی ہے جوبن ہے کیا ہے
قدم قدم تری رعنائیوں کے در وا ہوںروش روش ترا آنچل ڈھلک ڈھلک جائے
جمال یار کی رعنائیوں میں آخر شبکہیں یہ کاہکشاں تھی کہیں شہاب ملا
عشق کی رعنائیوں سے آپ کیا واقف ہوئےگفتگو میں آپ کی انداز پیدا ہو گیا
کلی کلی تری دوشیزگی کی خوشبو ہےچمن چمن تری رعنائیوں کا نظارا
نیند کی راحتوں سے نہیں مطمئن سلسلہ دھڑکنوں کاپھر دل زار رعنائیوں میں گندھا رتجگا چاہتا ہے
نگاہ و دل میں اگی دھوپ کو بجھاتی ہوئیتمہارے ہجر کی رعنائیوں میں بیٹھی ہوں
چاند کی رعنائیوں میں راز یہ مستور ہےخوب صورت ہے وہی جو دسترس سے دور ہے
بچوں نے اس کے رنگ بھرے پر کتر دئےتتلی اک اڑ رہی تھی جو رعنائیوں کے بیچ
رعنائیوں کے لب پہ مکرر سوال ہےبے عیب خد و خال تمہیں کون دے گیا
روداد شوق یہ ہے مری مختصر تمامرعنائیوں میں کھو گیا ذوق نظر تمام
جہان حسن کی رعنائیوں میں شوق کا عالمشرارت جب بھی دل کرتا ہے دلبر مسکراتا ہے
رعنائیوں پہ اپنی نازاں نہ ہوں بہاریںانجام غم نہاں ہے آغاز میں خوشی کے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books