aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "रेशम"
بادل کے ریشم جھولے میںبھور سمے تک سویا چاند
تیری وفا کی لاش پہ لا میں ہی ڈال دوںریشم کا یہ کفن جو ملا ہے رقیب سے
مقدر میں لکھا کر لائے ہیں ہم بوریا لیکنتصور میں ہمیشہ ریشم و کمخواب رہتا ہے
حریر اطلس و کمخواب پنکھڑی ریشمکسی کے پھول سے تلووں سے شاہ مات سبھی
پیچ اتنے بھی نہ دو کرمک ریشم کی طرحدیکھنا سر ہی نہ دستار میں گم ہو جائیں
مہک عجب سی ہو گئی پڑے پڑے صندوق میںرنگت پھیکی پڑ گئی ریشم کے رومال کی
بھور سمے تک جس نے ہمیں باہم الجھائے رکھاوہ البیلی ریشم ایسی بات گزر گئی جاناں
امیری ریشم و کمخواب میں ننگی نظر آئیغریبی شان سے اک ٹاٹ کے پردہ میں رہتی ہے
یہ ہونٹ ترے ریشم ایسےکھلتے ہیں شگوفے کم ایسے
شرمندۂ گل رخسار ترے ریشم سی ملائم وہ زلفیںآنکھوں کے چھلکتے ساغر سے وہ مے کا پلانا یاد آیا
تم مانگے کا ریشم پہنو عیش کرو ہاں لیکن ہمخود داری کی پھٹی پرانی ایک اکیلی شال میں خوش
ہاتھ الجھے ہوئے ریشم میں پھنسا بیٹھے ہیںاب بتا کون سے دھاگے کو جدا کس سے کریں
عشق میں ریشم جیسے وعدوں اور خوابوں کا رستہجتنا ممکن ہو طے کر لیں گرد ملال سے پہلے
ریشم زلف کے تار بھی باتیں کرتے ہیںاس کے تو رخسار بھی باتیں کرتے ہیں
الجھے الجھے ریشم کی ڈور سے بندھے رشتےہر گھڑی محبت کا امتحان رہنے دو
گزارنی تھی ترے ہجر کی پہاڑ سی راتمیں تار ریشم و زر کا دوشالہ کیا کرتا
دن ترے ساتھ ریشم سے تھےرات پشمینہ شالوں سی تھیں
ہاتھوں میں دے کے کھینچ لیں ریشم کلائیاںکمرے میں چوڑیوں کی کھنک چھوڑ کر گیا
کترنیں رنج کی سانسوں میں گرہ ڈالتی ہیںاب کسی ریشم و کمخواب کا کیا کرنا ہے
خاک صحرائے جنوں نرم ہے ریشم کی طرحآبلہ ہے نہ کوئی آبلہ پا میرے بعد
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books