aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "लहरा"
لہرا رہی ہے برف کی چادر ہٹا کے گھاسسورج کی شہ پہ تنکے بھی بے باک ہو گئے
لہرا کے جھوم جھوم کے لا مسکرا کے لاپھولوں کے رس میں چاند کی کرنیں ملا کے لا
ہنس ہنس کے جام جام کو چھلکا کے پی گیاوہ خود پلا رہے تھے میں لہرا کے پی گیا
کسی کا زلف کو لہرا کے چلنا اف توبہشراب ناب ازل کے نشے میں مست پری
جہاں ہے موجزن رنگینئ حسنوہیں دل کا کنول لہرا رہا ہے
اک روپ مرے خواب میں لہرا سا گیا تھاپھر دل میں کوئی چیز سلامت نہیں دیکھی
دو جھیلیں اس کی آنکھوں میں لہرا کے سو گئیںاس وقت میری عمر کا دریا چڑھا نہ تھا
اٹھا جو ابر دل کی امنگیں چمک اٹھیںلہرائیں بجلیاں تو میں لہرا کے پی گیا
دعویٰ چاہت کا نہیں پر جب اسے سوچا عروجؔپھول خوشبو رنگ تارے آنکھ میں لہرا گئے
ہے یہی رسم بڑے شہروں میں وقت رخصتہاتھ کافی ہے ہوا میں یہاں لہرا دینا
برگ آخر نے کہا لہرا کےمجھے موسم کی انا لکھ دینا
ہر مرحلۂ شوق سے لہرا کے گزر جاآثار تلاطم ہوں تو بل کھا کے گزر جا
لہرا رہا ہے سانپ سا سایہ زمین پرسورج نکل کے دور گھٹاؤں میں کھو گیا
موج ہوا سے زلف جو لہرا گئی تریمیرا شعور لغزش مستانہ بن گیا
پھول سونگھے جانے کیا یاد آ گیادل عجب انداز سے لہرا گیا
اے زلف عنبریں ذرا لہرا کے پھیلنااک رات اس چمن میں مرا بھی قیام ہے
کہو موجوں سے لہرا کر نہ یوں پلٹیں سمندر سےکہ با غیرت کناروں کو بڑی تکلیف ہوتی ہے
شکیبؔ دیپ سے لہرا رہے ہیں پلکوں پردیار چشم میں کیا آج رت جگا ہے کوئی
آگ کی بارش ہوئی منظر جھلس کر رہ گئےشام کے سائے میں کوئی گونجتا لہرا نہ تھا
خنجر ہے تو لہرا کے مرے دل میں اتر جاہے آنکھ کی خواہش کہ شفق چاہئے مجھ کو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books