aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "शम-ए-फ़रोज़ाँ"
خواہش شمع فروزاں سے پریشاں نہ ہوادل قناعت کے کرم سے تہی داماں نہ ہوا
عکس امید کو ہم شمع فروزاں سمجھےگردش برق و شرر رقص بہاراں سمجھے
داغ دل داغ جگر شمع فروزاں ہو گیاان کے آتے ہی مرے دل میں چراغاں ہو گیا
ہر اک نقش قدم شمع فروزاں ہوتا جاتا ہےجہاں سے وہ گزرتے ہیں چراغاں ہوتا جاتا ہے
جو معتبر ہوا ہے نگاہ جمال میںمحو طواف شمع فروزاں نہ تھا کبھی
اس شمع فروزاں کو آندھی سے ڈراتے ہواس شمع فروزاں کے پروانے ہزاروں ہیں
اپنی ہی آگ میں جلنے کی قسم کھائی ہےخواہش شمع فروزاں نہ تجھے ہے نہ مجھے
جگر کے داغ ہیں شمع فروزاںہر اک سو روشنی ہے اور میں ہوں
شمع فروزاں کی صورت الفاظ ہیں خالدؔ جیلہجہ یہ جانا پہچانا اچھا لگتا ہے
لیجے فنا کا درس پتنگوں کی خاک سےآساں نہیں ہے شمع فروزاں کی جستجو
پاس آنے بھی نہ دیوے کبھو پروانے کودیکھ لے حال اگر شمع فروزاں میرا
جو حادثات کی آندھی میں بھی رہے روشنمیں ایسی شمع فروزاں تلاش کرتا ہوں
تختۂ لالہ کی ہر شمع فروزاں جانےکس بھلاوے میں مجھے دیکھ کے لہرائی ہے
ہم کو نہیں ہے فکر کسی بات کی نیازؔتاریکیوں میں شمع فروزاں کی فکر ہے
پر داغ میرا دل رہا بزم نشاط میںآیا ہزار شمع فروزاں لئے ہوئے
جب مقدر میں اندھیرا لکھ دیا تو نے خداکون دیکھے گا بتا شمع فروزاں کی طرف
بیتے ہوئے دنوں کی فقط یاد رہ گئیمحفوظ دل میں شمع فروزاں ہے اور ہم
اپنی ہی آگ میں اب تو اسے جلنا ہوگاکوئی پروانہ نہیں شمع فروزاں کے قریب
فکر کی شمع فروزاں ہے اندھیرے میں ابھیدوش پر میرے سلامت ہے ابھی سر میرا
مغرور نہ ہو حسن پہ اے شمع فروزاںپروانے کی آنکھوں میں کوئی اور ضیا ہے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books