aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "सफ़्हा"
ہنر مندی سے اپنی دل کا صفحہمری جاں تم نے سادہ کر لیا کیا
صرف اک صفحہ پلٹ کر اس نےساری باتوں کی صفائی دی ہے
کتاب ماضی کے اوراق الٹ کے دیکھ ذرانہ جانے کون سا صفحہ مڑا ہوا نکلے
ہم نے خوشیوں کی طرح دکھ بھی اکٹھے دیکھےصفحۂ زیست کو پلٹو گے تو یاد آؤں گا
میں نے کوشش کی بہت لیکن کہاں یکجا ہواصفحۂ ہستی کا شیرازہ رہا بکھرا ہوا
نہ ہوئی ہم سے رقم حیرت خط رخ یارصفحۂ آئنہ جولاں گہ طوطی نہ ہوا
یک نقطہ ترے صفحۂ رخ پر نئیں بے جااس مکھ کو ترے صفحۂ قرآں سوں کہوں گا
صفحہ صفحہ ایک کتاب حسن سی کھلتی جائے گیاور اسی کی لے میں پھر میں تم کو ازبر کر لوں گا
یک قلم کاغذ آتش زدہ ہے صفحۂ دشتنقش پا میں ہے تب گرمی رفتار ہنوز
ز بسکہ جلوۂ صییاد حیرت آرا ہےاڑی ہے صفحۂ خاطر سے صورت پرواز
صفحۂ زیست جب پڑھوں گا تمہیںدیر تک چومتا رہوں گا تمہیں
ہزار شکر کہ اس دل میں تو نظر آیایہ نقشہ صفحۂ خالی پہ جلد اتر آیا
زمیں اک صفحۂ تصویر بیہوشاں سے مانا ہےیہ مجلس جب سے ہے اچھا نہیں کچھ رنگ صحبت کا
زخم پہنے ہوئے معصوم بھکاری بچےصفحۂ دہر پہ بکھرے ہیں سوالوں کی طرح
لفظ تو لفظ ہیں کاغذ سے بھی خوشبو پھوٹےصفحۂ وقت پہ وہ پھول کھلائے رکھنا
ہنوز صفحۂ ہستی پہ ہوں میں حرف غلطکوئی ہنوز ہے لکھ لکھ کے کاٹتا مجھ کو
مانند حرف صفحۂ ہستی سے اٹھ گیادل بھی مرا جریدۂ عالم میں فرد تھا
ایک صفحہ کہیں تاریخ میں خالی ہے ابھیآخری جنگ سے پہلے تمہیں مہلت دوں گا
پہچان جن سے تھی وہ حوالے مٹا دیےاس نے کتاب ذات کا صفحہ بدل دیا
صفحۂ روزگار پر لکھ لکھعشق کی داستان چھوڑ گئے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books