aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "साहिब-ए-दीवान"
وقت اب کن کا بھی نہیں صاحبؔجنبش لب نہ دے اشارہ کر
یا تو مجھ سے وہ چھڑا دے گا غزل گوئی ظفرؔیا کسی دن صاحب دیوان کر دے گا مجھے
خدا کا فضل کیا کم ہے یہ باصرؔکہ اب ہم صاحب دیوان بھی ہیں
جو غلبہ جنوں میں کہا درج کر لیادیوانہ آج صاحب دیوان ہو گیا
سوزؔ کا رتبہ کہاں پہنچا ہے جو تیری رضالوگ یہ کہتے ہیں اب تو صاحب دیوان ہے
اے صداؔ ان کی نہ تقلید تو ہرگز کرناکر کے تقلید جو ہیں صاحب دیوان بنے
اچھے شاعر کے لئے چار ورق کم بھی نہیںیوں تو پھر صاحب دیوان بہت ہوتے ہیں
اوروں کے نام سے بھی صاحب دیوان ہوں پرمیرے معیار کی پہچان تو ہو سکتی ہے
شعر کہنے کا سلیقہ مجھے آئے جب تکڈر ہے میں صاحب دیوان نہ ہو جاؤں کہیں
تجھ پہ حیدرؔ نے ہیں اس درجہ رقم کی غزلیںاب تو یہ صاحب دیوان ہوا چاہتا ہے
میری مٹی کی خیر ہو صاحبؔراز پنہاں بتا گئی مٹی
گوش دل سے اگر سنو صاحبؔکوئی گویا ہے اس کی آنکھوں میں
دل میں خوف خدا ہو گر صاحبؔپھر کسی کا بھی ڈر نہیں رہتا
وہ جھوٹ کہہ کے صاحب کردار ہو گیامیں نے جو سچ کہا تو گنہ گار ہو گیا
دل سے مجبور بھی ہم صاحب پندار بھی ہمآستاں سے ترے کترا کے گزر آتے ہیں
خود اہل خرد چھوڑ گئے راہ وفا کوہم اہل جنوں صاحب کردار رہے ہیں
پست رکھو اپنی آوازوں کو ورنہ دور تکبات گھر کی رخنۂ دیوار و در لے جائے گا
لاکھ تو شعر کہے لاکھ کتابیں چھاپےتو کبھی صاحب دیوان نہیں ہو سکتا
مسلسل پوچھنے پر ایک چلمن سے جواب آیایہاں اک دل شکستہ صاحب دیوان رہتا ہے
آج تک میری غزل نے نہیں پہچانا مجھےجبکہ شاعر ہی نہیں صاحب دیوان بھی ہوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books