aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "सेहन"
صحن خیال یار میں کی نہ بسر شب فراقجب سے وہ چاندنا گیا جب سے وہ چاندنی گئی
اول شب کا مہتاب بھی جا چکا صحن مے خانہ سے اب افق میں کہیںآخر شب ہے خالی ہیں جام و سبو تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے
یہی کانٹے تو کچھ خوددار ہیں صحن گلستاں میںکہ شبنم کے لیے دامن تو پھیلایا نہیں کرتے
پہنچوں گا صحن باغ میں شبنم رتوں کے ساتھسوکھے ہوئے گلوں میں عرق چھوڑ جاؤں گا
صحن گلشن میں کبھی اے شہ شمشاد قداںپھر نظر آئے سلیقہ تری رعنائی کا
جب کسی پھول پہ غش ہوتی ہوئی بلبل کوصحن گلزار میں دیکھو گے تو یاد آؤں گا
بن گل موا ہی میں تو پہ تو جا کے لوٹیوصحن چمن میں اے پر پرواز میرے بعد
کھڑا ہوں یوں کسی خالی قلعے کے صحن ویراں میںکہ جیسے میں زمینوں میں دفینے دیکھ لیتا ہوں
جب وہ ہوتے ہیں صحن گلشن میںموسم نو بہار ہوتا ہے
چپ چاپ گھر کے صحن میں فاقے بچھا دئیےروزی رساں سے ہم نے گلہ کچھ نہیں کیا
صحن گلشن میں ہواؤں کی صدا غور سے سنہر کلی ماتم صد جشن طرب کرتی ہے
صحن چمن کو اپنی بہاروں پہ ناز تھاوہ آ گئے تو ساری بہاروں پہ چھا گئے
زمزمہ پیرا کوئی تو ہے یہاںصحن گلشن میں ہوا موجود ہے
گری تھیں گھر کی دیواریں تو صحن دل میں ہم کوگھروندے کا کوئی نقشہ بنانا چاہئے تھا
صحن گلشن میں بہر مشتاقاںہر روش کھنچ گئی کماں کی طرح
ساری چڑیاں اڑ گئیں مجھ کو اکیلا چھوڑ کرمیرے گھر کا صحن اور دالان خالی کر دیا
دوڑے ہیں مگر صحن سے باہر نہیں دوڑےگھر ہی میں رہے پاؤں میں جادہ نہیں پہنا
کیسے ادا کروں نماز کیسے جھکاؤں اپنا سرصحن حرم میں شیخ جی یار کا نقش پا نہیں
وہ ملتفت ہوں تو کنج قفس بھی آزادینہ ہوں تو صحن چمن بھی مقام مجبوری
روح کو روگ محبت کا لگا دیتی ہیںصحت دل جو عطا کرتی ہیں بیمار آنکھیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books