aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "हँसी"
آگے آتی تھی حال دل پہ ہنسیاب کسی بات پر نہیں آتی
اس کی سخن طرازیاں میرے لیے بھی ڈھال تھیںاس کی ہنسی میں چھپ گیا اپنے غموں کا حال بھی
ہم بھی وہیں موجود تھے ہم سے بھی سب پوچھا کیےہم ہنس دئیے ہم چپ رہے منظور تھا پردہ ترا
آنکھوں میں نمی ہنسی لبوں پرکیا حال ہے کیا دکھا رہے ہو
کیسے اپنی ہنسی کو ضبط کروںسن رہا ہوں کہ گھر گیا ہوں میں
مل ہی جائے گا کبھی دل کو یقیں رہتا ہےوہ اسی شہر کی گلیوں میں کہیں رہتا ہے
سنا ہے جب سے حمائل ہیں اس کی گردن میںمزاج اور ہی لعل و گہر کے دیکھتے ہیں
ضبط کر کے ہنسی کو بھول گیامیں تو اس زخم ہی کو بھول گیا
وہ جان ہی گئے کہ ہمیں ان سے پیار ہےآنکھوں کی مخبری کا مزا ہم سے پوچھئے
رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آآ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیے آ
عمر گزرے گی امتحان میں کیاداغ ہی دیں گے مجھ کو دان میں کیا
آج کیا بات ہے کہ پھولوں کارنگ تیری ہنسی سے ملتا ہے
نوید سر خوشی جب آئے گی اس وقت تک شایدہمیں زہر غم ہستی گوارا ہو چکا ہوگا
کیا حسیں خواب محبت نے دکھایا تھا ہمیںکھل گئی آنکھ تو تعبیر پہ رونا آیا
میں آئنوں سے تو مایوس لوٹ آیا تھامگر کسی نے بتایا بہت حسیں ہوں میں
دعا کرو کہ یہ پودا سدا ہرا ہی لگےاداسیوں میں بھی چہرہ کھلا کھلا ہی لگے
بات میری کبھی سنی ہی نہیںجانتے وہ بری بھلی ہی نہیں
دنیا کے ستم یاد نہ اپنی ہی وفا یاداب مجھ کو نہیں کچھ بھی محبت کے سوا یاد
انہیں اپنا نہیں سکتا مگر اتنا بھی کیا کم ہےکہ کچھ مدت حسیں خوابوں میں کھو کر جی لیا میں نے
یہ تبسم یہ عارض یہ روشن جبیں یہ ادا یہ نگاہیں یہ زلفیں حسیںآئنے کی نظر لگ نہ جائے کہیں جان جاں اپنا صدقہ اتارا کرو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books