aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "हाशिया-बरदार"
کون آواز اٹھائے گا ہمارے حق میںسب ترے حاشیہ بردار نظر آتے ہیں
کیسے میں آپ کی تعظیم بجا لاؤں گامیری بنتی ہی نہیں حاشیہ بردار کے ساتھ
دربار میں جو حاشیہ بردار رہے ہیںسنتے ہیں انہیں آج بڑا کام ملے گا
کھل جائے گا سارا ہی بھرم خوش سخنی کامحفل سے ذرا حاشیہ بردار نکالیں
دشمن جاں بھی نہیں کوئی برابر اس کےاور مرا حاشیہ بردار بھی ایسا ویسا
خود اٹھانا پڑ رہا ہے بوجھ اپنا آج کلحاشیہ بردار سارے حاشیوں میں قید ہیں
کس قیامت کا اداکار چھپا ہے مجھ میںمیرا ہی حاشیہ بردار چھپا ہے مجھ میں
خود ہم ہی نہ تھے حاشیہ بردار تو یاروفرعون یا ہامان یا شداد کریں کیا
تجھے ڈبوئیں گے خود تیرے حاشیہ بردارہم اپنی راہ سے تجھ کو ہٹا نہیں دیں گے
حاشیہ بردار سے پوچھا سمندر نے میاںآج تک اک موج بھی تم کو نہ دیوانی ملی
کچھ بھی ہو یہ تو مرے یار نہیں ہو سکتامیں ترا حاشیہ بردار نہیں ہو سکتا
تھا مرا جو حاشیہ بردار برقیؔ اعظمیاس نے ہی طوق غلامی آ کے پہنایا مجھے
عارفؔ سے حق پرست بھی سب جاں کے خوف سےان قاتلوں کے حاشیہ بردار ہو گئے
یہ اتنے حاشیہ بردار ہم پر کیوں مسلط ہیںہمارا تو فقط اک حکمراں سے کام چلتا ہے
وہ سب کو حق کا طرف دار کرنے آیا تھاکہ اپنا حاشیہ بردار کرنے آیا تھا
کونین سے کیا اہل محبت کو سروکارکونین ہے خود حاشیہ بردار محبت
جو ہیں اس پار وہ اس پار بھی ہو جائیں گےکچھ ترے حاشیہ بردار بھی ہو جائیں گے
پہلے بے یار و مددگار کیا جاتا ہےپھر ہمیں حاشیہ بردار کیا جاتا ہے
خاک میں غلطاں اسی کا طرۂ دستار تھاعظمت اجداد کا جو حاشیہ بردار تھا
بات ہے مظلوم کی تو گنگ میرے یار ہیںکھل چکا مجھ پر وہ کس کے حاشیہ بردار ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books