aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".edki"
ہے نسیم بہار گرد آلودخاک اڑتی ہے اس مکان میں کیا
بات وہ آدھی رات کی رات وہ پورے چاند کیچاند بھی عین چیت کا اس پہ ترا جمال بھی
انہیں صفات سے ہوتا ہے آدمی مشہورجو لطف عام وہ کرتے یہ نام کس کا تھا
اور پھر آدمی نے غور کیاچھپکلی کی لطیف صنعت میں
گھروں پہ نام تھے ناموں کے ساتھ عہدے تھےبہت تلاش کیا کوئی آدمی نہ ملا
قید حیات و بند غم اصل میں دونوں ایک ہیںموت سے پہلے آدمی غم سے نجات پائے کیوں
سامنے اس کے کبھی اس کی ستائش نہیں کیدل نے چاہا بھی اگر ہونٹوں نے جنبش نہیں کی
بسکہ دشوار ہے ہر کام کا آساں ہوناآدمی کو بھی میسر نہیں انساں ہونا
سب سے پر امن واقعہ یہ ہےآدمی آدمی کو بھول گیا
آدمی وقت پر گیا ہوگاوقت پہلے گزر گیا ہوگا
منہ سے ہم اپنے برا تو نہیں کہتے کہ فراقؔہے ترا دوست مگر آدمی اچھا بھی نہیں
وقت رہتا نہیں کہیں ٹک کرعادت اس کی بھی آدمی سی ہے
ہم کو اور تو کچھ نہیں سوجھا البتہ اس کے دل میںسوز رقابت پیدا کر کے اس کی نیند اڑائی ہے
تھی جو اک فاختہ اداس اداسصبح وہ شاخ سے اڑی ہی نہیں
آدمی آدمی سے ملتا ہےدل مگر کم کسی سے ملتا ہے
وہ مجھ سے بڑھ کے ضبط کا عادی تھا جی گیاورنہ ہر ایک سانس قیامت اسے بھی تھی
کترنیں غم کی جو گلیوں میں اڑی پھرتی ہیںگھر میں لے آؤ تو انبار سے لگ جاتے ہیں
تری کج ادائی سے ہار کے شب انتظار چلی گئیمرے ضبط حال سے روٹھ کر مرے غم گسار چلے گئے
جھوٹ بولا ہے تو قائم بھی رہو اس پر ظفرؔآدمی کو صاحب کردار ہونا چاہئے
میں آدمی ہوں کوئی فرشتہ نہیں حضورمیں آج اپنی ذات سے گھبرا کے پی گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books