aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "Dhah"
سنا ہے اس کے لبوں سے گلاب جلتے ہیںسو ہم بہار پہ الزام دھر کے دیکھتے ہیں
ہم جسم ہیں اور دونوں کی بنیادیں امر ہیںاب کیسے بچھڑ جائیں کہ ڈھہ بھی نہیں سکتے
بنتے بنتے ڈھ جاتی ہے دل کی ہر تعمیرخواہش کے بہروپ میں شاید قسمت رہتی ہے
صرف مٹی ہو کے رہنے میں تحفظ ہے یہاںجس نے کوشش کی مکاں ہونے کی بس ڈھہ کر گیا
کسی کے اعتماد جان و دل کامحل درجہ بہ درجہ ڈھہ رہا ہے
حرص کے طوفان میں ڈھہ جائیں گے سارے محلشہر میں درویش کی اک جھونپڑی رہ جائے گی
لگی تھی اس کی بنیادوں میں دیمکسو اب دل کی عمارت ڈھ رہی ہے
عمارت ڈھہ چکی ہوگی جو سانسیں ٹوٹنے سےتو پھر وہ سایۂ دیوار جاں کیسا لگے گا
ظلم کی بنیاد پر اس نے بنایا تھا محلصبر کی بس ایک ہی ٹھوکر سے وہ بھی ڈھہ گیا
کعبہ ڈھ جاوے تو بن سکتا ہے پھردیکھیے دل ہے اسے مت ڈھاہ تو
اک نئی تعمیر کا سوچوں گا پھر پہلے مجھےصاف کرنی ہے زمیں اک شہر ڈھہ جانے کے بعد
رشتے بوسیدہ دیواروں کے جیسے ڈھہ جائیں پل میںلیکن میں بھی دیواروں کے ملبے سے سر چننے والا
دیر و حرم بھی ڈھ گئے جب دل نہیں رہاسب دیکھتے ہی دیکھتے ویرانہ ہو گیا
ڈھہ رہا ہوں میں اک کھنڈر کی طرحاک بھٹکتی ہے آتما مجھ میں
نچھاور کر رہے تھے ہم غموں کومگر دیوار گریہ ڈھہ گئی ہے
روتا ہوں تو سیلاب سے کٹتی ہیں زمینیںہنستا ہوں تو ڈھہ جاتے ہیں کہسار مری جاں
ڈھہ جائے جو اک ریت کی دیوار کی صورتتعمیر ہواؤں میں عمارت نہیں کرتے
ڈھہ چکی تھیں جب تمنائیں سبھی کھنڈرات میںشہر دل میں پھر یہ بام و در کہاں سے آ گئے
عمر سے لڑنے گئے جو خواب سارے ڈھ گئےریت کے گھر سارے اک موج رواں میں بہہ گئے
شکستہ عزم کی دیوار ڈھہ نہ جائے کہیںقدم قدم پہ سنبھلنا بہت ضروری ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books