aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "Duubtii"
وہ اچھا تھا جو بیڑا موج کے رحم و کرم پر تھاخضر آئے تو کشتی ڈوبتی معلوم ہوتی ہے
بود و نبود کی تمیز ایک عذاب تھی کہ تھییعنی تمام زندگی دھند میں ڈوبتی گئی
اک ڈوبتی دھڑکن کی صدا لوگ نہ سن لیںکچھ دیر کو بجنے دو یہ شہنائی ذرا اور
شوق کی ایک عمر میں کیسے بدل سکے گا دلنبض جنون ہی تو تھی شہر میں ڈوبتی گئی
ڈوبتی ناؤ میں سب چیخ رہے ہیں تابشؔاور مجھے فکر غزل میری مکمل ہو جائے
یہ ڈوبتی ہوئی کیا شے ہے تیری آنکھوں میںترے لبوں پہ جو روشن ہے اس کا نام ہے کیا
بنا رہی تھی عجب چتر ڈوبتی ہوئی شاملہو کہیں کہیں شامل مرا بھی ہونا تھا
ڈوبتی نبض کہیں کا نہیں چھوڑے گی مجھےدرد لے ڈوبے گا وحشت مجھے لے ڈوبے گی
جو ڈوبتی جاتی ہے وہ کشتی بھی ہے میریجو ٹوٹتا جاتا ہے وہ پیماں بھی مرا ہے
بہت ہی شائستگی سے ہر لمحہ ڈوبتی اک صدا کی صورتمیں خلوت جاں میں بجھ رہا ہوں مجھے دعاؤں میں یاد رکھیے
دیکھیں بچ جاتی ہے یا ڈوبتی ہے کشتئ شوقساحل فکر پہ اک حشر بپا ہو جیسے
کتنے طوفاں اٹھائے آنکھوں نےناؤ یادوں کی ڈوبتی ہی نہیں
سحر کے ڈوبتے تارو گواہ رہنا تمکہ میں نے آخری سانسوں تک انتظار کیا
ڈوبتی جائے زیست کی ناؤہجر لمحہ چناب جیسا ہے
ہم اپنی ڈوبتی قدروں کے ساتھ ڈوب گئےملے گی اب تو کتابوں میں بس ہماری مثال
تصور ٹھوکریں کھاتے ہوئے قدموں سے الجھے گاابھرتی ڈوبتی منزل کے رستے یاد آئیں گے
شمعؔ اتنا تو کبھی اس کی سمجھ میں آئےڈوبتی کشتی کا ساحل سے تقاضہ کیا ہے
ڈوبتی جاتی ہیں مٹی میں بدن کی کشتیاںدیکھنے میں یہ زمیں کوئی سمندر بھی نہیں
موت کے ساحل پر استادہ ہوں تو مجھ کو کہیںزندگی کے پانیوں میں ڈوبتی آواز دے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books