aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "KHamdaar"
کاکل خم دار میں خم اور آتے جائیں گےزلف اس کی اور بھی شیطان ہوتی جائے گی
کیا ہو گیا ہے گیسوئے خم دار کو ترےآزاد کر رہے ہیں گرفتار کو ترے
تم اس کافر کا ذوق بندگی اب پوچھتے کیا ہوجسے طاق حرم بھی ابروئے خم دار ہو جائے
کیوں اسیر گیسوئے خم دار قاتل ہو گیاہائے کیا بیٹھے بٹھائے تجھ کو اے دل ہو گیا
فدیے بہت اس ابروئے خم دار کے لیےچو رنگ کی کمی نہیں تلوار کے لیے
کام نظروں سے لیا ابروئے خم دار کے بعدتیر مارے مجھے اس شوخ نے تلوار کے بعد
گیسوئے خم دار میں اشعار تر کی ٹھنڈکیںآتش رخسار میں قلب تپاں کا التہاب
شمع رخسار لیے گیسوئے خم دار لیےسب اندھیروں میں اجالوں میں مرے پاس رہو
دلوں میں ڈالنا ذوق اسیریکمند گیسوئے خم دار سے پوچھ
افشاں سے کشتہ ابروئے خم دار نے کیاجوہر سے کام یار کی تلوار نے کیا
اپنے حالات کو سلجھاؤ تو کچھ بات بنےمل بھی جائیں گے کبھی گیسوئے خم دار بہت
وہ ابروئے خم دار نظر آئے تو سمجھےآنکھوں کی طرح سایۂ محراب میں رہنا
تاب کمند کاکل خم دار ہوشیارکھل کر نہ ہر کسی پہ عنایات چاہئے
ہے محبت سب کو اس کے ابروئے خم دار کیہند میں کیا آبرو باقی رہی تلوار کی
میں اپنا استغاثہ لے کے جاؤں کس عدالت میںاگر دل ہی اسیر گیسوئے خم دار ہو جائے
کیا ہی افشاں ہے جبین و ابروئے خم دار پرہے چراغاں آج کعبے کے در و دیوار پر
صحن چمن میں دیکھ تیرے قد کی راستیہر سرد تجھ سلام کوں خم دار ہووے گا
پیچ مجھ پر پڑے جو پڑنا ہوزلف خم دار کا خدا حافظ
دیکھ کر ابروئے خم دار پھرے یوں عاشقغل ہے کھائے ہوئے تلوار چلے آتے ہیں
میں تو ہر ہر خم گیسو کی تلاشی لوں گاکہ مرا دل ہے ترے گیسوئے خم دار کے پاس
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books