aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "KHariidnaa"
خریدنا ہے تو دل کو خرید لے فوراًکھلونے ٹوٹ بھی جاتے ہیں آزماتے ہوئے
مجھے خریدنا کچھ بھی نہ تھا اسی خاطرمیں خود کو بیچ کے بازار سے نکل آیا
روح سے کچھ خریدنا ہے مجھےجسم کو سانسیں بیچتا ہوں میں
بچہ مجبوریوں کو کیا جانےاک کھلونا خریدنا تھا مجھے
خریدنا ہے جو تحفہ تمہیں محبت کاملے گا دل کے عوض درد کی دکان میں ہے
دشوار ہو گیا ہے کھلونے خریدنااب کیسے بچے گڑیا کی شادی رچائیں گے
شمیمؔ جنس وفا زندگی کے میلے سےخریدنا ہے تو نقد حیات لے کے چلو
خریدنا ہو اگر اختیار بکتا ہےلگاؤ دام یہاں اعتبار بکتا ہے
پھر شوق کر رہا ہے خریدار کی طلبعرض متاع عقل و دل و جاں کیے ہوئے
دنیا میں ہوں دنیا کا طلب گار نہیں ہوںبازار سے گزرا ہوں خریدار نہیں ہوں
مرے دامن میں شراروں کے سوا کچھ بھی نہیںآپ پھولوں کے خریدار نظر آتے ہیں
میں تو خود بکنے کو بازار میں آیا ہوا ہوںاور دکاں دار خریدار سمجھتے ہیں مجھے
چشم دلال جنس رسوائیدل خریدار ذوق خواری ہے
بڑے شوق سے مرا گھر جلا کوئی آنچ تجھ پہ نہ آئے گییہ زباں کسی نے خرید لی یہ قلم کسی کا غلام ہے
ہم ہیں متاع کوچہ و بازار کی طرحاٹھتی ہے ہر نگاہ خریدار کی طرح
میں اپنی ذات میں نیلام ہو رہا ہوں قتیلؔغم حیات سے کہہ دو خرید لائے مجھے
میں چاہتا ہوں خریدار پر یہ کھل جائےنیا نہیں ہوں رکھا ہوں یہاں نیا کر کے
خموش اے دل بھری محفل میں چلانا نہیں اچھاادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں
ایک تو خواب لیے پھرتے ہو گلیوں گلیوںاس پہ تکرار بھی کرتے ہو خریدار کے ساتھ
یہ اب جو سر ہیں خمیدہ کلاہ کی خاطریہ عیب بھی تو ہم اہل ہنر سے نکلا تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books