aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "MUSHQ"
کبھی تو صبح ترے کنج لب سے ہو آغازکبھی تو شب سر کاکل سے مشکبار چلے
وہ چیز جس کے لیے ہم کو ہو بہشت عزیزسوائے بادۂ گلفام مشک بو کیا ہے
میں تو اس زلف کی بو پر غش ہوںچارہ گر مشک سنگھاتے ہیں مجھے
سنبل سے واسطہ نہ چمن سے مناسبتاس زلف مشکبار کا حال اے صبا نہ پوچھ
وہ آ جائیں ادھر کھولے ہوئے بالنسیم مشک بار آئے نہ آئے
خیال یار کو دیجیے وصال یار کا نامشب فراق کو گیسوئے مشک بو کہیے
اس لیے سب سے الگ ہے مری خوشبو عامیؔمشک مزدور پسینے میں لیے پھرتا ہوں
وہ گل تکیہ مرے مرقد میں رکھنامعطر ہو جو زلف مشک بو سے
اس انقلاب میں ڈھونڈو جو مشک اور کافورتو یہ سفید ملے اور وہ سیاہ ملے
یارب یہ درد مند ہے کس کی نگاہ کاہے ربط مشک و داغ سواد ختن ہنوز
عبادت ہے اک بے خودی سے عبارتحرم کو مے مشک بو سے بسا دیں
بڑے ظالم ہیں عشق و مشک دونوںمری وحشت کو آہو جانتا ہے
سب کہتے ہیں جس کو لیلۃ القدرہے کاکل مشک بو تمہاری
شمیم زلف ہو اس کی تو ہو فرحت مرے دل کوصبا ہووے گا مشک چیں کی خوشبوئی سے کیا حاصل
ہائے وہ زلف مشک بو توبہہم کو باد صبا نے لوٹ لیا
اگر اس زلف مشک آمیز سے چنی میں بال آوےعجب میں عطر و عنبر کاسۂ نغفور سے ٹپکے
مگر دشنہ تھا سایۂ زلف ساقیکہ جو زخم ہے ساغر مشک بو ہے
کیا رنگ تیری زلف کی بو نے اڑا دیاکافور ہو کے مشک ختن سے نکل گیا
یہاں تعین اقدار بھی ضروری ہےخود اپنے مشک کی قیمت غزال پوچھے گا
زلف و رخ دونوں ہیں جانے سے جوانی کے خرابمشک وہ مشک نہ کافور وہ کافور رہا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books