aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "Mukammal"
کبھی کسی کو مکمل جہاں نہیں ملتاکہیں زمین کہیں آسماں نہیں ملتا
اپنے احساس سے چھو کر مجھے صندل کر دومیں کہ صدیوں سے ادھورا ہوں مکمل کر دو
سب خواہشیں پوری ہوں فرازؔ ایسا نہیں ہےجیسے کئی اشعار مکمل نہیں ہوتے
ظلم اور صبر کا یہ کھیل مکمل ہو جائےاس کو خنجر جو دیا ہے مجھے سر بھی دینا
وہ آدمی نہیں ہے مکمل بیان ہےماتھے پہ اس کے چوٹ کا گہرا نشان ہے
اب مرا دھیان کہیں اور چلا جاتا ہےاب کوئی فلم مکمل نہیں دیکھی جاتی
خواہشوں کا خوں بہائے گا سر بازار شوقاور مکمل بے سر و سامان کر دے گا مجھے
لالہ و گل سے تجھ کو کیا نسبتنا مکمل سے استعارے ہیں
جو سیکھنی ہو زبان سکوت بسم اللہخموشیوں کی مکمل لغات ہیں ہم لوگ
میں نے دل دے کر اسے کی تھی وفا کی ابتدااس نے دھوکہ دے کے یہ قصہ مکمل کر دیا
چلتا رہنے دو میاں سلسلہ دل داری کاعاشقی دین نہیں ہے کہ مکمل ہو جائے
میں چاہ کر وہ شکل مکمل نہ کر سکااس کو بھی لگ رہا تھا ادھوری بناؤں گا
مجھے تراش رہا ہے یہ کون برسوں سےمرا وجود مکمل نہیں ہوا اب تک
ہے مکمل بادشاہی کی دلیلگھر میں گر اک بوریا موجود ہے
یار کو دیدۂ خوں بار سے اوجھل کر کےمجھ کو حالات نے مارا ہے مکمل کر کے
وہ میرے ہونٹ پہ لکھا ہے جو حرف مکمل ہو نہ سکاوہ میری آنکھ میں بستا ہے جو خواب کبھی دیکھا بھی نہیں
ہو نہ پائے جب مکمل عشق کا قصہ تو پھرشہرتیں رہنے دو اب گمنامیاں ہی ٹھیک ہیں
کیا مکمل ہے جدائی کہ بچھڑ جانے کے بعدتجھ سے ملنے کا بہانا بھی نہیں چھوڑتی ہے
جو تو نہیں ہے تو یہ مکمل نہ ہو سکیں گیتری یہی اہمیت ہے میری کہانیوں میں
رنگ محفل چاہتا ہے اک مکمل انقلابچند شمعوں کے بھڑکنے سے سحر ہوتی نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books