aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aashnaa.ii"
کبھی یہ حال کہ دونوں میں یک دلی تھی بہتکبھی یہ مرحلہ جیسے کہ آشنائی نہ تھی
تج دیا تھا کل جن کو ہم نے تیری چاہت میںآج ان سے مجبوراً تازہ آشنائی کی
بہت ستاتے ہیں رشتے جو ٹوٹ جاتے ہیںخدا کسی کو بھی توفیق آشنائی نہ دے
جو ٹھن گئی ہے تو یاری پہ حرف کیوں آئےحریف جاں کو کبھی طعن آشنائی نہ دوں
کب نکلتا ہے اب جگر سے تیریہ بھی کیا تیری آشنائی ہے
دشمنوں ہی سے بھی تو نبھ جائےدوستوں سے تو آشنائی گئی
اس قدر آساں نہ ہوگی ہر کسی سے دوستیآشنائی میں ترا معیار بن جائیں گے ہم
ہر آشنا میں کہاں خوئے محرمانہ وہکہ بے وفا تھا مگر دوست تھا پرانا وہ
کیے آرزو سے پیماں جو مآل تک نہ پہنچےشب و روز آشنائی مہ و سال تک نہ پہنچے
حقیقت آشنائی اصل میں گم کردہ راہی ہےعروس آگہی پروردۂ ابہام ہے ساقی
نہ تو ہوش سے تعارف نہ جنوں سے آشنائییہ کہاں پہنچ گئے ہم تری بزم سے نکل کے
دھوم تھی اپنی پارسائی کیکی بھی اور کس سے آشنائی کی
یہ پچھلے پہر کا زرد رو چاندبے راز و نیاز آشنائی
ملا تو ایسے کہ صدیوں کی آشنائی ہو!تعارف اس سے بھی حالانکہ غائبانہ تھا
کچھ مروت نہ تھی ان آنکھوں میںدیکھ کر کیا یہ آشنائی کی
ہوں اپنے آپ سے بھی اجنبی زمانے کے ساتھاب اتنی سخت سزا دل کی آشنائی نہ دے
نہ آیا وہ مرے جاتے جہاں سےیہیں تک آشنائی ہو چکی بس
دل سے نزدیک اور اتنا دورکس سے اس کو کچھ آشنائی ہے
نہ بے وفائی کا ڈر تھا نہ غم جدائی کامزا میں کیا کہوں آغاز آشنائی کا
وہ بہت دیر آشنا ہے اے جلیلؔآشنائی کو زمانا چاہیئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books