aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aasif"
یہ ہجرتوں کا زمانا بھی کیا زمانا ہےانہیں سے دور ہیں جن کے لیے کمانا ہے
لگوں گا خوش مگر ناراض ہوں میںزمانہ کا نیا انداز ہوں میں
مجھ میں کوئی مجھ جیسا ہو ایسا بھی ہو سکتا ہےیا پھر کوئی اور چھپا ہو ایسا بھی ہو سکتا ہے
کہتا ہے تو کچھ یا نہیں آصفؔ سے یہ تو جانیاں کس کو سناتا ہے کہ میں کچھ نہیں کہتا
ہوا ہے داغؔ آصف کا نمک خوارگزر جائے الٰہی آبرو سے
آصفؔ خدا کے واسطے مت دے بتوں کو دلیہ وہ ہیں جن کے قول کا کیا اعتبار ہے
یہ کوئے عشق ہے اس میں سے آصفؔنکلنے کا کوئی راستا نہیں ہے
موتیوں سے منہ ترا بھرنا جلیلؔآصف عالی گہر کا کام ہے
ہر طرف ہے فسوں محبت کاگیت میں بھی سنوں محبت کا
قصۂ جاں گداز اے آصفؔتھوڑی سی بات میں تمام کیا
عشق میں ان کی طرح شاد نہیں ہو سکتااب کوئی قیسؔ یا فرہادؔ نہیں ہو سکتا
تب سن کے شوخ دل کش جھنجھلا کے کہنے لاگاکیا وضع میری آصفؔ تو جانتا نہیں ہے
چاند کو دیکھ کے جگنو نے فرمایا ہےصبح کا بھولا شام کو لوٹ کے آیا ہے
نہ پوچھو کیسے ہمت کر رہے ہیںجو ہم پھر سے محبت کر رہے ہیں
یہ الگ بات کہ تکلیف بڑھا دیتا ہےآئنہ مجھ کو مگر مجھ سے ملا دیتا ہے
ڈنک چاہے کوئی مارے کوئی چاہے ڈس لےزہر سے زہر کو آصفؔ کبھی مارا نہ کرو
ان کو سب لگتے ہیں چہرے خوب صورتجن کے لگتے ہیں نظریے خوب صورت
یہ جھوٹ ہے کہ بچھڑنے کا اس کو غم بھی نہیںوہ رو رہا ہے مگر اس کی آنکھ نم بھی نہیں
میں نے دریا کو نیکیاں دیں ہیںاس نے بدلے میں مچھلیاں دیں ہیں
ہنس کے بولا کہ سن لے اے آصفؔیہی کہہ کہہ کے لاکھوں جاں سے گئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books