aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "adhuure"
سنا ہے اس کے شبستاں سے متصل ہے بہشتمکیں ادھر کے بھی جلوے ادھر کے دیکھتے ہیں
ادھورے راستے سے لوٹنا اچھا نہیں ہوتابلانے کے لیے دنیا بھی آئی تو کہاں آئی
ادھورے خواب گئے دن اجان اندیشےمری حیات پہ کس کس کا اختیار رہا
دار و رسن سے دل تک سب راستے ادھورےجو ایک بار گزرے وہ بار بار گزرے
ادھورے خوابوں سے اکتا کے جس کو چھوڑ دیاشکن نصیب وہ بستر مری تلاش میں ہے
زندگی اک پیاس بن کر رہ گئیپیار کے قصے ادھورے رہ گئے
مرے خواب رہ جائیں نہ پھر ادھورےجبیں چوم لینا جگانے سے پہلے
بند پلکوں میں ادھورے خواب بنتے ہو مگرکوئی ان میں آ بسا تو کیا کرو گے سوچ لو
زمین رک کے چل پڑی، چراغ بجھ کے جل گئےکہ جب ادھورے خوابوں کا حساب لکھ رہے تھے ہم
میرے بہت سے کام ادھورے نہیں رہےاے دوست اتنے روز نہ آنے کا شکریہ
خواب ادھورے رہ جاتے ہیں نیند مکمل ہونے سےآدھے جاگے آدھے سوئے غفلت بھر ہشیاری کی
کئی سپنے ادھورے رہ گئے ہیںمری مٹھی میں لمحے رہ گئے ہیں
اب ادھورے عشق کی تکمیل ہی ممکن نہیںکیا کریں پیغام کی ترسیل ہی ممکن نہیں
تمہارے بعد نہ تکمیل ہو سکی اپنیتمہارے بعد ادھورے تمام خواب لگے
سننے والا کوئی اگر ہوتا کہتے دل کی باتوں کواس کے بنا تو آج ادھورے اپنے فسانے لگتے ہیں
زمانے بعد سویا ہوں مجھے سونے دو کچھ پلادھورے خواب تھے جتنے مکمل ہو رہے ہیں
کہانی ختم ہوتی ہے کبھی انجام سے پہلےادھورے نا مکمل سے یہ قصے مار دیتے ہیں
تمام رنگ ادھورے لگے ترے آگےسو تجھ کو لفظ میں تصویر کرتا رہتا ہوں
چند ادھورے کاموں نے کچھ وقت گرفتہ لوگوں نےدن پرزے پرزے کر ڈالا رات کو پارہ پارہ کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books