aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "adiim"
یاد کر کے اور بھی تکلیف ہوتی تھی عدیمؔبھول جانے کے سوا اب کوئی بھی چارا نہ تھا
اتنے قریب ہو گئے اپنے رقیب ہو گئےوہ بھی عدیمؔ ڈر گیا ہم بھی عدیمؔ ڈر گئے
سر صحرا مسافر کو ستارہ یاد رہتا ہےمیں چلتا ہوں مجھے چہرہ تمہارا یاد رہتا ہے
میں جی رہا ہوں ابھی اے زمین آدم خورابھی تو دیکھ نہ تو اتنی اشتہا سے مجھے
واں نہیں وقت تو ہم بھی ہیں عدیم الفرصتاس سے کیا ملیے جو ہر روز کہے کل ملنا
کیوں پرکھتے ہو سوالوں سے جوابوں کو عدیمؔہونٹ اچھے ہوں تو سمجھو کہ سوال اچھا ہے
چھوڑ خالی گھر کو آ باہر چلیں گھر سے عدیمؔکچھ نہیں تو کوئی چہرہ چاند سا مل جائے گا
اس نے ہنسی ہنسی میں محبت کی بات کیمیں نے عدیمؔ اس کو مکرنے نہیں دیا
ہوا ہے جو سدا اس کو نصیبوں کا لکھا سمجھاعدیمؔ اپنے کئے پر مجھ کو پچھتانا نہیں آتا
بڑا ویران موسم ہے کبھی ملنے چلے آؤہر اک جانب ترا غم ہے کبھی ملنے چلے آؤ
وہ بظاہر تو ملا تھا ایک لمحے کو عدیمؔعمر ساری چاہئے اس کو بھلانے کے لیے
ستون ریگ نہ ٹھہرا عدیمؔ چھت کے تلےمیں ڈھ گیا ہوں خود اپنے کو آسرا دے کر
اس بات کا ملال بہت ہے مجھے عدیمؔوہ میرے سامنے سے اکیلا گزر گیا
ساتھ احباب کے حاسد بھی ضروری ہیں عدیمؔہم سخن اپنا سناتے جہاں سارے ہوتے
تجھے ملنا نہیں کسی سے عدیمؔپھر بچھڑنے کا تجھ کو ڈر کیوں ہے
ایسا بھی نہیں اس سے ملا دے کوئی آ کرکیسا ہے وہ اتنا تو بتا دے کوئی آ کر
کچھ ہجر کے موسم نے ستایا نہیں اتناکچھ ہم نے ترا سوگ منایا نہیں اتنا
لوٹ کر آئے نہ کیوں جاتے ہوئے لمحے عدیمؔکیا کمی میری صدائے بے اثر میں رہ گئی
آغوش ستم میں ہی چھپا لے کوئی آ کرتنہا تو تڑپنے سے بچا لے کوئی آ کر
قدم اٹھتے تھے کہاں سوئے حرم اپنے عدیمؔآج مشکل نظر آئی تو خدا یاد آیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books