aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "agan"
برف کے روپ میں ڈھل جائیں گے سارے رشتےمجھ سے پوچھو کہ محبت کی اگن کیسی ہے
اگن برت ہے ہیا میں مورے برہ میں تیرے اے من موہنواںتورے جو نیناں نے موہا مہکو نہ جینوں تنکو بھوا وکھالا
دیدار دے شتابی جلنے کی تاب نیں ہےاس ہجر کی اگن سیں دوزخ کی آگ اولیٰ
وہ محبتوں کی کہانیاں وہ رفاقتیں وہ جوانیاںوہ بدن میں جاگی ہوئی اگن تجھے یاد ہو کہ نہ یاد ہو
خاموش نہ ہو سوز سراجؔ آج کی شب پوچھبھڑکی ہے مرے دل میں ترے غم کی اگن بول
یہ رموز معرفت تجھ پر عیاں ہوں گے تبھیپی طریقت کا سبو اور اس اگن میں رقص کر
ساتھ اس کا نبھاتا ہوں تو یہ میرا ہنر ہےوہ شخص بیک وقت ہے پانی بھی اگن بھی
عشق کی جو لگن نہیں دیکھاوو برہ کی اگن نہیں دیکھا
اس جسم کو جھونکا ہے مشقت کی اگن میںہر لمحہ مرا مر کے جیا جی کے مرا ہوں
کب تلک ہجر کی اگن میں جلوںآ بجھانے کا وقت آیا ہے
سلگ رہی ہوں ابھی بھی مگر مزا ہی نہیںسراب ناز غموں کی اگن بدلنا تو
اے دوست تلطف سیں مرے حال کوں آ دیکھسینے کی اگن مہر کے پانی سیں بجھا دیکھ
نالاں ہوا ہے جل کر سینے میں من ہماراپنجرے میں بولتا ہے گرم آج اگن ہمارا
حالات نے ہر شے کی تاثیر بدل ڈالیسنتے ہیں کہ شبنم بھی گرتی ہے اگن اوڑھے
اگن جو کرودھ کی ٹھنڈی پڑے چلے آناصلح کی کھول کے رکھی ہیں کھڑکیاں اب بھی
آتش عشق کی اگن سوں جلاعاشقاں کوں کباب کرتے ہیں
جو میرے حصہ کا بادل ہے کیوں نہیں برساکہاں میں جاؤں بھلا تن کی یہ اگن لے کر
آگ سینوں میں رہے بس بحث یہ بے کار ہےسرخ کس کی آگ ہے اور نیلی ہے کس کی اگن
اگن بڑھانا چاہتا تھا ہجر کی میں جس قدرادھر بہار آئی اور وہ میرا کام کر گئی
جو مختصر ہے اسے بے حساب کر دیناوہ جانتا ہے اگن کو بھی آب کر دینا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books